कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقراء پرائمری اسکول گلزار کالونی پربھنی میں الیکشن سے متعلق عملی سرگرمی

پربھنی:8؍جنوری( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )اقراء پرائمری اسکول گلزار کالونی پربھنی میں جماعت چہا رم و پنجم کے طلبہ کوالیکشن کے بارے میں تفصیلی اور معلوماتی رہنمائی فراہم کی گئی۔ اس موقع پر طلبہ کو انتخابی عمل کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے CU، BU اور VVPAT مشین کے بارے میں بھی عملی انداز میں مکمل معلومات دی گئیں۔طلبہ کو یہ بھی بتایا گیا کہ ووٹ کس طرح ڈالا جاتا ہے، جس کا عملی مظاہرہ کلاس روم میں کیا گیا۔ انتخابی عمل کو مزید دلچسپ اور مؤثر بنانے کے لیے طلبہ کوPRO، P1، P2 اور P3 جیسی ذمہ داریاں بھی سونپی گئیں، تاکہ وہ پورے انتخابی نظام کو عملی طور پر سمجھ سکیں۔کلاس سے امیدواروں کے نام منتخب کیے گئے اور بچوں نے باضابطہ طور پر ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیا۔ اس سرگرمی میں طلبہ نے نہایت جوش و خروش اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔یہ سرگرمی طلبہ میں جمہوری اقدار، ذمہ داری کے احساس اور شہری شعور کو اجاگر کرنے میں نہایت مفید ثابت ہوئی۔ اس تعلیمی و عملی پروگرام کو طلبہ اور اساتذہ کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے