कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بجٹ بے شاپنگ مال کا تعلیمی دورہ — طلبہ و طالبات کا پُرجوش استقبال

فیض العلوم پرائمری اسکول کے جماعت پنجم کے تعلیمی دورے کا تیسرا دن

پربھنی :8جنوری (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف)پربھنی کے معروف Budget Bay شاپنگ مال میں پنجم جماعت کے طلبہ و طالبات کا ایک شاندار تعلیمی دورہ منعقد کیا گیا۔ مال پہنچنے پر بچوں کا استقبال شاپنگ مال کے اسٹاف نے بڑی خندہ پیشانی کے ساتھ کیا۔ اس موقع پر مال کے مینیجر نے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے شاپنگ مال کی ضرورت، اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی۔ ساتھ ہی انہوں نے جدید خرید و فروخت کے طریقوں، آن لائن و آف لائن نظام، قیمتوں کے تقابل اور صارفین کے حقوق کے بارے میں مفید جانکاری فراہم کی۔مینیجر صاحب نے بچوں کو یہ بھی بتایا کہ شاپنگ مال کی سہولیات کے ساتھ اس کے نقصانات اور احتیاطی پہلو بھی ہیں، جیسے فضول خرچی سے بچنا، ضرورت کے مطابق ہی اشیاء خریدنا، اور بچت کی عادت پیدا کرنا۔ طلبہ نے مختلف سیکشنز کا مشاہدہ کیا اور متعدد سوالات کیے جن کے جوابات انہیں عملی مثالوں کے ساتھ دیے گئے۔اس تعلیمی دورے کے کامیاب انعقاد میں فرحان سر کا کردار نہایت نمایاں رہا۔ انہوں نے پورے دورہ کے دوران بچوں کی رہنمائی کی اور ہر حصے کی معلومات دل چسپی کے ساتھ فراہم کی۔ آخر میں معلم جماعت محمد ابرار خان نے شاپنگ مال کے مینیجر اور اسٹاف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر صدر مدرس محمد صفی اللہ خان صاحب نے اس تعلیمی دورے کو خوب سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مطالعاتی دورے بچوں میں عملی علم، مشاہدہ، اعتماد اور معاشرتی سمجھ بوجھ کو فروغ دیتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے مستقبل میں بھی ایسے بامقصد تعلیمی دوروں کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔طلبہ و طالبات نے خوشی اور جوش و خروش کے ساتھ اس دورے میں حصہ لیا، اور واپس لوٹتے وقت ان کے چہروں پر اطمینان اور مسرت جھلک رہی تھی۔ اس کامیاب دورے نے واقعی دلوں کو خوش اور طبیعتوں کو شاداب کر دیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے