कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مؤیدالمسلمین ہائی اسکول کی سالانہ تعلیمی سیر — 137 طالبات اور 81 طلبہ نے تاریخی وتفریحی مقامات کا معلوماتی مشاہدہ کیا

پربھنی:6؍جنوری ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن پربھنی کے زیرِ انتظام چلنے والے معتبر تعلیمی ادارہ مؤیدالمسلمین ہائی اسکول کی جانب سے جماعت ہشتم تا دہم کے طلبہ و طالبات کے لیے سالانہ تعلیمی سیر کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جسے تعلیمی و سماجی حلقوں میں بے حد سراہا جا رہا ہے۔19 اور 20 دسمبر کو منعقدہ طالبات کی سیر میں 137 طالبات نے شرکت کی، جبکہ 11 اساتذہٴ کرام ہمراہ رہے۔ قافلہ دولت آباد قلعہ اور خلدآباد پہنچا، جہاں زر زری بخشؒ کی درگاہ پر حاضری دی گئی اور تاریخی و ثقافتی پس منظر سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔ قیام و تفریح کے لیے کوہِ نور فارم ہاؤس میں بہترین انتظام کیا گیا، جہاں طالبات نے مختلف سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا۔مزید برآں طالبات کے لیے صبح ناشتے، دوپہر اور شام کے اوقات میں نہایت عمدہ و ذائقہ دار کھانے کا باقاعدہ نظم کیا گیا، جس سے سیر کے دوران آرام، صحت اور سہولت کے پہلوؤں کو بھی پیشِ نظر رکھا گیا۔سیر کے انچارج جناب آصف خان سر رہے، جنہوں نے انتظامی امور کو خوش اسلوبی کے ساتھ سنبھالا، جبکہ شیخ علیم سر نے بھی بھرپور تعاون و رہنمائی فراہم کی۔ اساتذہٴ کرام کی نگرانی میں نظم و ضبط اور طلبہ کی نگہداشت کو خصوصی اہمیت دی گئی۔ ادارہ جاتی ذرائع کے مطابق یہ تمام تعلیمی سرگرمیاں ہیڈ ماسٹر جناب سید اقبال صاحب کی زیرِ نگرانی اور دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن پربھنی کے معزز رکن جناب خمیسہ محمد جنید صاحب کی قیمتی رہنمائی و سرپرستی میں انجام پائیں، جنہوں نے تعلیمی سیر کے مقاصد کو مؤثر انداز میں عملی شکل دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ اسی سلسلے میں 24 اور 25 دسمبر کو طلبہ کی تعلیمی سیر بھی منعقد ہوئی، جس میں 81 طلبہ نے شرکت کی اور مختلف تاریخی و معلوماتی مقامات کا مشاہدہ کیا، جس سے اُن کی مشاہداتی صلاحیت اور تعلیمی رجحان میں اضافہ ہوا۔ ادارہ جاتی ذرائع کے مطابق ان مطالعاتی دوروں کا مقصد طلبہ و طالبات میں تاریخی شعور، عملی آگہی، سماجی ہم آہنگی اور شخصیت سازی کے مثبت رجحانات کو فروغ دینا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے