कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دیولگاؤں مہی: ضلع پریشد اُردو اسکول میں منایا گیا بالیکا دِیوَس

بلڈھانہ: 5 جنوری (نمائندہ) : علاقہ برار کے معروف تعلیمی ادارے پی ایم شری ضلع پریشد اُردو اعلیٰ تحتانی اسکول دیولگاؤں مہی میں ساوتری بائی پھلے کی جینتی کے ضمن میں بالیکا دیوس جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس موقع پر طلبہ کے سامنے ساوتری بائی پھلے کی جدو جہد بھری زندگی اور تعلیمِ نسواں کے لیے ان کے کارناموں کو پیش کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پی ایم شری ضلع پریشد اُردو اعلیٰ تحتانی اسکول دیولگاؤں مہی اپنی معیاری تعلیم اور عمدہ اخلاقی تربیت کے لیے علاقے بھر میں جانا جاتا ہے۔ تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ اسکول میں مختلف قومی و ملی مواقع کی مناسبت سے مختلف ہم نصابی، غیر نصابی اور ثقافتی سرگرمیاں جوش و خروش سے منعقد کی جاتی ہیں۔ اسی سلسلے میں ساوتری بائی پھلے کی 195 ویں جینتی کے ضمن میں ۳ جنوری کو اسکول میں پیشِ درس کی سرگرمی کے بعد بالیکا دیوس منایا گیا۔ صدر مدرس شیخ افسر سر اور دیگر معلمین کی جانب سے طلبہ کو ساوتری بائی پھلے کی شخصیت و کارناموں اور تعلیمِ نسواں کے لیے ان کی انتھک جد و جہد اور قربانیوں سے واقف کرایا گیا۔ بالیکا دیوس کے تحت اسکول کی طالبات کو تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر معلمین شیخ کالو سر، شیخ حنیف سر، شیخ عبدالرحیم سر، شیخ عمران سر، مصعب احمد سر، شیخ عمران نواب سر، عبدالرحمٰن سر، معلمات تنویر جہان باجی اور آفرین باجی، نیز مِڈ ڈے میٖل کی ذمہ داران ناظمہ باجی اور شریفہ باجی و دیگر موجود تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے