कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ضلع پریشد اُردو اسکول دیولگاؤں مہی میں کینٹین ڈے کا جوش و خروش کے ساتھ انعقاد

بلڈھانہ: 2 جنوری (نمائندہ) : ودربھ کے معروف تعلیمی ادارے ضلع پریشد اُردو اعلیٰ تحتانی اسکول، دیولگاؤں مہی، تعلقہ دیولگاؤں راجا، ضلع بلڈھانہ میں جاری جشنِ اطفال (Children Festival) کے تحت دوسری سرگرمی کے طور پر کھری کمائی دن (Canteen Day) کا جوش و خروش کے ساتھ انعقاد عمل میں آیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع پریشد اُردو اعلیٰ تحتانی اسکول دیولگاؤں کی جانب سے ہر سال یومِ جمہوریہ سے قبل اور بعد جشنِ اطفال کا اہتمام کیا جاتا ہے جس کے تحت سائنسی نمائش، کھیل کود، کھری کمائی، تعلیمی سیر وغیرہ سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں۔ جاریہ تعلیمی سال کے جشنِ اطفال کا اسکول میں گزشتہ دنوں آغاز ہوا۔ جشنِ اطفال کے تحت پہلی سرگرمی سائنسی نمائش کا گزشتہ سنیچر کو انعقاد عمل میں آیا تھا۔ دوسری سرگرمی کینٹین ڈے کا آج اسکول کے خوب صورت گراؤنڈ پر جوش و خروش کے ساتھ انعقاد عمل میں آیا۔ اسکول انتظامی کمیٹی کے رکن شیخ ذوالفقار نے ربن کاٹ کر کینٹین ڈے کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر اسکول انتظامیہ کمیٹی کے صدر شیخ علیم عرف راجو بھائی و دیگر اراکینِ کمیٹی، صدر مدرس شیخ افسر سر، معلمین و معلمات اور سرپرست حضرات موجود تھے۔ کینٹین ڈے کے انعقاد کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے صدر مدرس شیخ افسر سر نے بتایا کہ طلبہ کو کاروبار و تجارت کے اصول و آداب سے عملاً واقف کروانے، انھیں نفع و نقصان کے تصور سے روبرو کروانے نیز اپنے سرپرستوں کی گاڑھی کمائی کا احساس دلانے کے مقصد سے اس کینٹین ڈے کا اہتمام کیا گیا۔ اسکول کی مختلف جماعتوں کے طلبہ نے کھانے پینے کی مختلف نمکین، مسالے دار اور میٹھی چیزیں اپنے گھروں سے تیار کرکے اسکول کے گراؤنڈ میں اپنی اپنی دکانیں سجائی تھیں۔ اسکول کے دیگر طلبہ، اساتذہ، سرپرست حضرات اور اہلیانِ دیولگاؤں مہی نے ان دکانوں سے چیزیں خریدیں اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔ پڑوس کے مولانا آزاد ہائی اسکول کے طلبہ اور اساتذہ نے بھی کینٹین ڈے بازار کا دورہ کیا۔ کینٹین ڈے سرگرمی کے کامیاب انعقاد میں ضلع پریشد اُردو اعلیٰ تحتانی اسکول دیولگاؤں مہی کے معلمین شیخ کالو سر، شیخ حنیف سر، شیخ عبدالرحیم سر، شیخ عمران سر، مصعب احمد سر، شیخ عمران نواب سر، عبدالرحمٰن سر، معلمات تنویر جہان باجی اور آفرین باجی،م نیز مِڈ ڈے میٖل کی ذمہ داران ناظمہ باجی اور شریفہ باجی نے اپنا قیمتی تعاون پیش کیا۔ کینٹین ڈے کے کامیاب انعقاد پر قصبہ و علاقے کے لوگوں کی جانب سے صدر مدرس شیخ افسر سر اور تمام اسٹاف کو مبارکبادیاں پیش کی جارہی ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے