कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سائنس فیسٹیول 2025 میں موئدالمسلمین پرائمری اسکول کی نمایاں شرکت

پربھنی: 2؍جنوری (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )کاسموپولیٹن ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام اور ضلع پریشد پربھنی کے اشتراک سے 26 اور 27 دسمبر کو کوئینز اسکول کیمپس، نندکھیڑا روڈ، پربھنی میں منعقدہ سائنس فیسٹیول 2025 میں موئدالمسلمین پرائمری اسکول کے طلبہ نے نمایاں شرکت کرتے ہوئے اپنی سائنسی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔فیسٹیول کے دوران موئدالمسلمین پرائمری اسکول کی جانب سے دورانِ خون اور ہارٹ اٹیک کے موضوع پر مبنی ایک مؤثر ورکنگ ماڈل پیش کیا گیا، جسے حاضرین اور ماہرینِ تعلیم کی جانب سے خوب سراہا گیا۔ یہ ماڈل جماعت ہفتم ‘د’ کی طالبات عشبہ فاطمہ عبدالوحید اور بریرہ کلثوم محمد رفیق انصاری نے نہایت اعتماد اور سادہ انداز میں پیش کیا، جس کے ذریعے انہوں نے انسانی جسم میں خون کی گردش، دل کے افعال اور ہارٹ اٹیک کے اسباب کو واضح کیا۔اس موقع پر اسکول کے دیگر طلبہ کو بھی تعلیمی وزٹ کے طور پر سائنس فیسٹیول میں لے جایا گیا، جہاں انہوں نے مختلف اسکولوں کے سائنسی ماڈلز اور تجربات کا مشاہدہ کیا۔ اس دورے سے طلبہ کو سیکھنے، تحقیق اور سائنسی سوچ کو فروغ دینے کا قیمتی موقع حاصل ہوا۔اس کامیاب پیشکش کی نگرانی اسکول کے صدر مدرس محمد عبدالباسط نے کی، جبکہ طلبہ کی رہنمائی میں *عبیداللہ شریف، آمینہ تبسم، صالحہ امرین اور عبدالرحیم نے اہم کردار ادا کیا۔ اساتذہ کی محنت اور رہنمائی کے سبب طلبہ نے نہایت پراعتماد انداز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔موئدالمسلمین پرائمری اسکول کی یہ شرکت نہ صرف ادارے کے لیے باعثِ فخر رہی بلکہ اس بات کا ثبوت بھی بنی کہ اسکول انتظامیہ طلبہ میں سائنسی شعور، تحقیق اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے سنجیدہ اور متحرک ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے