कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملکاپور زیڈ اے اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج میں سہ روزہ پروگرام کا انعقاد

ہرش وردھن سپکاڑ، شکشک آمدار کرن سر نائیک نے بڑھائی بزم کی رونق

ملکاپور: یکم/جنوری (محمد احسان سر ) ملکاپور شہر کا معروف ادارہ زیڈ اے اردو ہاںٔی اسکول و جونیئر کالج میں سالانہ سہ روزہ پروگرام اسپورٹس ڈے ، سائنسی نمائش اور تقسیم انعامات کا انعقاد سوسائٹی صدر الحاج رشید خان جمعدار کی قیادت میں اور پرنسپل محمد شاکر سر کی رہنمائی میں اور شیخ وسیم سر جونیئر کالج ٹیچر کی انچارج شپ میں 29 تا 31 دسمبر کو منعقد کیا گیا. بروز پیر کو اسپورٹس ڈے کا افتتاح الحاج رشید خان جمعدار کے ہاتھوں ہوا طلبہ نے جوش و خروش کے ساتھ مختلف کھیل کھیلے اور نمایاں کارکردگی و مہارتوں کا مظاہرہ کیا. 30 دسمبر بروز پیر کو بڑے ہی خوبصورت انداز سے سائنسی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ نے پروجیکٹس ، خوبصورت ماڈلز ، ریاضی ، انگریزی و دیگر مضامین کے چارٹس و پوسٹر تیار کیے، جس کا افتتاح امراوتی ڈیویژن کے شکشک آمدار کرن سر نائیک سر کے ہاتھوں ہوا. مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ہرش وردھن سپکال نے بھی سائنسی نمائش میں آکر پروگرام کی رونق بڑھائی اور نمائش کا جائزہ لیا اور طلبہ سے تجرباتی پروجیکٹس و ماڈلز و دیگر کی تفصیلات و وضاحت پوچھی اور انکی حوصلہ افزائی کی، سابق رکن اسمبلی راجیش ایکڑے ، سابق صدر شیام کمار راٹھی و دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی. پروگرام تقسیم انعامات کی صدارت کانگریس پارٹی کے نیتا ڈاکٹر اروند کولتے نے کی. اعزازی شخصیت نو منتخب صدرِ بلدیہ عتیق الرحمٰن ، نومنتخب کونسلرز رئیس خان جمعدار اور جمیل خان جمعدار کا خصوصی والہانہ استقبال کیا گیا. پروگرام کی غرض و غایت محمد شفیق سر نے پیش کی اور آصف خان سر نے تشریف فرما مہمانان کی استقبالیہ کاروائی و نظامت کے فرائض انجام دیئے، بطور مہمان خصوصی سوسائٹی نائب صدر عطاء الرحمن و اراکین حاجی محمد عثمان ماسٹر ، لیاقت اللہ خان سر ، محمد عزیز ماسٹر، ظفر خان ماسٹر ، محمد علی خان گھڑی ساز ، راجو پاٹل، صحافی محمد احسان سر ، کونسلر ساجد خان ، ڈاکٹر ریاض، اظہر خان و دیگر موجود تھے. درجہ پانچ تا بارہویں جماعت کے طلباء وطالبات نے ایک سے بڑھکر ایک معیاری سائنسی ماڈلز و ریاضی چارٹس و پروجیکٹس، پوسٹرس تیار کیٔے اور اپنی سوچ و صلاحتیوں کا مظاہرہ کیا. آئے ہوئے تمام مہمانان نے باریکی اور بہت ہی گہرأئی سے سائنسی نمائش کا معائنہ کیا اور طلبہ سے معلومات طلب کی اور انکے اس معیاری اقدامات پر بےانتہا خوشی کا اظہار کیا اور سراہنا کی ساتھ ہی اساتذہ حضرات کی بھی ستائش کی. اظہار تشکر پرنسپل محمد شاکر اور انچارج شیخ وسیم سر نے ادا کیا. پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے تمام مڈل ، ہائی اسکول و جونیئر کالج کے اساتذہ حضرات اور غیر تدریسی عملے نے خوب محنت کی.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے