कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقراء شاہین اردو اسکول و جونیئر کالج کے پرنسپل قاضی ضمیر الدین کی باوقار سبکدوشی تقریب منعقد

جلگاؤں: یکم؍جنوری (راست) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کہ زیر اہتمام اقرا شاہین اردو ہے سکول اینڈ جونیئر کالج کے پرنسپل قاضی ضمیر الدین سعید الدین کی طویل عرصے تک تعلیمی خدمات انجام دینے والی شخصیت کی سبکدوشی کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس سبکدوشی تقریب میں ادارے کے اساتذہ، عملہ، طلبہ و طالبات اور اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار،سیکریٹری اعجاز ملک صاحب،جوائنٹ سیکرٹری عبدالرشید شیخ صاحب،غلام نبی باغبان، عبدالمجید زکریا، امین بادلی والا، طارق انور شیخ، عرفان سالار،اور امیز بادلی والا اور شہر کے معزز مہمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور دعا سے ہوا۔ اس کے بعد مقررین نے سبکدوش ہونے والی شخصیت کی تعلیمی، انتظامی اور اخلاقی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی مخلصانہ خدمات ادارے کی ترقی میں سنگِ میل ثابت ہوئیں۔جناب قاضی ضمیر الدین نے 22 سال اقراء ریسیڈینشل پبلک اردو ہائی اسکول اور دو سال اقرا شاہین اردو اسکول و جونیئر کالج میں بحیثیت پرنسپل اپنے خدمت انجام دے کر اداروں کو ایک نیا مقام حاصل کروایا۔طلبہ و طالبات نے تقاریر سے اپنے جذبات کا اظہار کیا جس سے ماحول جذباتی ہو گیا۔ اس موقع پر سبکدوش ہونے والی شخصیت کو شال، گلدستہ اور یادگاری تحائف پیش کیے گئے۔آخر میں سبکدوش ہونے والی شخصیت نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے ادارے کے منتظمین، اساتذہ اور طلبہ کا شکریہ ادا کیا اور دعا کی کہ ادارہ علم و اخلاق کے میدان میں مزید ترقی کرے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے