कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم ( اقوالِ زرین۔قسط:49)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

٭ اگر خواب بڑے ہیں تو کوشش بھی بڑی کرنی ہوگی۔

٭ جیت کر دِکھاؤ اُن کو جو تمہاری ہار کا انتظار کررہے ہیں۔

٭ جو بڑے خواب دیکھتے ہیں ان کی کامیابی بھی بڑی ہوتی ہے۔

٭ بھلے ہی ایک وقت کی روٹی کا انتظام نہ ہوں لیکن تعلیم کو اوّلین ترجیح دیں۔

٭ کتابیں اور والدین کی باتیں زندگی میں کبھی دھوکا نہیں دے گی۔

٭ کامیابی صبح کے جیسی ہوتی ہے‘ مانگنے پر نہیں جاگنے پر ملتی ہے۔

٭ کامیابی پانے کے لیے ہر چیز صحیح کرو‘ اور سہی وقت پر بھی۔

٭ یہ میرا تجربہ و مشاہدہ ہے کہ ہر ناکامی ہمیں کچھ نہ کچھ تعمیری سبق دیتی ہے۔ ( ٹام لینڈری)

٭ جدوجہد کو اپنا جنون بنالو‘ جب تک وہ تمہاری کہانی نہ لکھ دے۔

٭ اگر مقدر ساتھ نہیں دے رہا ہے تو سنو تم کم محنت کررہے ہو۔

٭ کبھی ہار نہ ماننے کی عادت ہی ایک دن بڑی جیت دلاتی ہے۔

٭ کامیابی ہاتھوں کی لکیروں میں نہیں ماتھے کے پسینے میں ہوتی ہے۔

٭ ہر ایک کامیاب آدمی کے پیچھے بہت سارے ناکام سال ہوتے ہیں۔

٭ جیت میں سیکھ لینا اچھا ہے لیکن اس سے بھی اچھا ہے ہار سے سیکھ لینا۔

٭ اگر انسان میں کچھ کرنے کی خواہش ہو تو دُنیا میں کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔

٭ اگر آپ تناؤ کو نہیں جھیل سکتے تو کامیابی نہیں سنبھال پاؤ گے۔

٭ اگر ہار کا کوئی امکان نہ ہو تو جیت کا کوئی مطلب ہی نہیں ہے۔

٭ دولت تو وِراثت میں ملتی ہے‘ پہچان تو اپنے دَم پر بنانی پڑتی ہے۔

٭ اگر کڑی محنت آپ کا ہتھیار ہے تو کامیابی آپ کی غلام ہوجائے گی۔

٭ اگر اپنا تعارف خود دینا پڑے تو سمجھ لینا کامیابی ابھی دوٗر ہے۔

٭ منزلوں کے پرندے ہی اوٗنچے اُڑتے ہیں‘ زمین پر رینگنے والے نہیں!

٭ زندگی کیا ہوگی اگر ہم میں کوئی کام کرنے کا حوصلہ ہی نہ رہے تو؟

٭ کل کو آسان بنانے کے لیے آج آپ کو کڑی محنت کرنی ہی پڑے گی۔

٭ جو خواب دیکھنے کی ہمت رکھتے ہیں وہ پوری دُنیا جیت سکتے ہیں۔

٭ میدان تب تک مت چھوڑنا جب تک آپ جیت نہیں جاتے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے