कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

لٹل اینجل انگلش میڈیم اسکول میں قومی یوم تعلیم منایا گیا

سولا پور:14؍نومبر(راست ) لٹل اینجل انگلش میڈیم اسکول رام واڑی سولاپور میں مجاہد آزادئ ہند، زبردست انشا پرداز ، جید عالم دین ، بےباک صحافی اور آزاد بھارت کے اوّل وزیرِ تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم ولادت کے موقع پر قومی یوم تعلیم بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا ۔ادارے کے سربراہ حاجی محمد ایّوب منگلگری نے جلسے کی صدارت کی۔ طلباء و طالبات نے مولانا ابوالکلام آزاد کی حیات و کارناموں پر مشتمل انگریزی ، مراٹھی ، ہندی اور اُردُو میں تقاریر کے ذریعے خراج عقیدت پیش کی ۔ اس موقعہ پر تدریسی عملے سے نفیسہ نداف ، ترنّم مجاور، حنا شیخ، نازنین شیخ ان اساتذہ نے اپنی تقاریر میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔اسکول کے فعال پرنسپل ابو سفیان شاہ پورے اور باہمی رابطہ کار ماہر تعلیم ریاض ایم ولسنگکر سر نے مولانا ابوالکلام آزاد کی زندگی کے اہم پہلوؤں پر بڑے موثر انداز میں روشنی ڈالی۔ادارے کے نایب صدر ڈاکٹر الیاس شیخ اور سیکرٹری ڈاکٹر عمر فاروق ملّا نے تمام اساتذہ اور طلبہ و طالبات کو یوم تعلیم کی مبارکباد دی ۔اس جلسے کو کامیاب بنانے میں شبنور ٹیچر، صائمہ اور زنیرہ ٹیچر، صلاء ٹیچر، تنزیلہ ٹیچر، تبسّم اور فرحانہ ٹیچر نیز دیگر اسٹاف نے کافی محنت کی۔ جلسے کی نظامت کے فرائض شائستہ شیخ اور مبشرین مجاور ٹیچر نے بخوبی انجام دیے۔ مزمّل برچی سر نے بڑے خوبصورت انداز میں ہدیہ تشکّر پیش کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے