कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مصنوعی ذہانت کے استعمال پر اساتذہ کے لیے رہنمائی ورکشاپ کا کامیاب انعقاد

ناندیڑ :13؍اکتوبر(نامہ نگار ) آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسیشن ناندیڑ کی جانب سے ” تدریس کے بدلتے تقاضے اور مصنوعی ذہانت کا عملی استعمال ” عنوان پر ماہرینِ مصنوعی ذہانت نے عملی رہنمائی کی۔ تعلیم کے میدان میں مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال اور اساتذہ کو جدید تدریسی ذرائع سے واقف کرانے کے مقصد سے آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسیشن (AIITA) ناندیڑ کی جانب سے آج ماس اکیڈمی میں تعارفی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ماہرینِ تعلیم اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس ورکشاپ میں ناگپور کی آئی ٹی کمپنی کے ماہر انجینئروں کی ٹیم نے اساتذہ کو تدریس میں استعمال میں ہونے والے اے آئی ٹولس کے مؤثر استعمال کے طریقے سکھائے۔اسمارٹ بورڈ کے ذریعے لائیو ڈیمو پیش کرتے ہوئے بتایا گیا کہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے اساتذہ اپنے تعلیمی عمل کو کس طرح آسان، دلچسپ اور نتیجہ خیز بنا سکتے ہیں۔شرکاء کو دکھایا گیا کہ کس طرح چند سیکنڈ میں نصا بی کتابوں کے مطابق سوالیہ پرچے تیار کیے جا سکتے ہیں،سبق کے مطابق نوٹس یا خلاصے بنائے جا سکتے ہیں،کسی بھی موضوع پر پاور پوائنٹ پریزنٹیشن (PPT) تیار کی جا سکتی ہے،اور مشکل اصطلاحات یا مضامین کو آسان زبان میں سمجھانے کے طریقے معلوم کیے جا سکتے ہیں۔ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ مصنوعی ذہانت اساتذہ کی جگہ نہیں لے سکتی بلکہ وہ ایک مددگار اور رہنما ٹول کے طور پر کام کرتی ہے، جس سے اساتذہ کی کارکردگی بہتر ہو سکتی ہے اور طلبہ کو سیکھنے میں دلچسپی پیدا ہوتی ہے۔ورکشاپ میں آئیٹا مہاراشٹر کے ریاستی صدر شیخ عتیق صاحب، ریاستی سیکریٹری پٹھان شریف صاحب، اور نیشنل سیکریٹری محمد اسلم فیروز بطورِ مہمانان خصوصی موجود تھے۔محمد عتیق صاحب نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ: آئیٹا کا مقصد اساتذہ کو جدید تدریسی وسائل سے روشناس کرانا اور انہیں وقت کے تقاضوں کے مطابق تربیت دینا ہے۔ مصنوعی ذہانت آج کے تعلیمی نظام میں بڑی تبدیلیاں لا رہی ہیں ۔ بشرطِ یہ کہ ہم اسے صحیح شعور کے ساتھ مثبت انداز میں استعمال کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک ورکشاپ میں صرف اس کی اہمیت و افادیت سمجھائی جا سکتی ہے، مکمل مہارت کے لیے مسلسل عملی تربیت ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ورکشاپس ریاست کے مختلف شہروں میں آئیٹا کے زیر اہتمام منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ اساتذہ کو بدلتے ہوئے تعلیمی نظام کے تقاضوں کے مطابق ڈھالا جاسکیں۔ ورکشاپ کے دوران شرکاء کو سوال و جواب کا موقع دیا گیا۔ جس میں معلمین و معلمات نے مصنوعی ذہانت کے عملی استعمال کے بارے میں اپنے شبہات اور عملی مسائل پیش کئے اور ماہرین نے نہایت اطمینان بخش جوابات دیے۔پروگرام کے مؤثر انعقاد میں آئیٹا ناندیڑ کی ٹیم نے نمایاں کردار ادا کیا۔ منتظمین نے بتایا کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے تاکہ تعلیمی عمل میں ٹیکنالوجی کے مثبت استعمال کو فروغ دیا جا سکے۔واضح رہے کہ آئیٹا ملک کی تمام ریاستوں میں اساتذہ کی علمی، فکری، فنی، پیشہ ورانہ اور تکنیکی صلاحیتوں کو فروغ کی بھرپور کوشش کررہی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے