कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

29 سالہ بے داغ و صاف و شفاف تدریسی خدمات کے بعد الحاج مولوی محمد الیاس سبکدوش

الوداعی استقبالیہ تقریب میں رفقاء، عزیز و اقارب اور معززین کی شرکت، خدمات کو خراجِ تحسین

ملکاپور: 2؍اکتوبر (محمد احسان سر) تعمیرِ ملت اردو پرائمری و مڈل اسکول، صیقل پورہ، ملکاپور کے مخلص، محنتی اور قابلِ احترام مدرس الحاج مولوی محمد الیاس عالم صاحب نے اپنی 29 سالہ بے داغ و صاف و شفاف شاندار و یادگار تدریسی حسن خدمات مکمل کرنے کے بعد 30 ستمبر 2026 ءکو ملازمت سے سبکدوشی اختیار کی۔ انہوں نے اپنی طویل ملازمت کے دوران تدریسی ذمہ داریاں نہایت محنت، دیانت داری، ذمہ داری اور خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دیں اور اخلاقی، روحانی و ذہنی تعلیم و تربیت، مقدس اعلیٰ تعلیم دیتے ہوئے عزت و احترام کے ساتھ اپنی پیشہ ورانہ حسن خدمات مکمل کی۔ ان کی سبکدوشی کے موقع پر یکم اکتوبر بروز جمعرات صبح 11 بجے ان کی رہائش گاہ پر ایک پُروقار اور شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا اور اعزازی شخصیت الحاج مولوی محمد الیاس عالم صاحب کا شاندار و مثالی استقبال کیا گیا۔ تقریب میں ان کے آبائی وطن روہن کھیڑ کے علاوہ جالنہ اور دیگر مقامات سے عزیز و اقارب، احباب اور قدردانوں نے خصوصی طور پر شرکت کی اور الحاج مولوی محمد الیاس عالم صاحب کی طویل خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ تقریب کی صدارت ان کے بڑے بھائی محترم محمد مونس سردار صاحب، روہن کھیڑ نے کی، جبکہ روہن کھیڑ و جالنہ سے تشریف فرما محمد ایوب سردار، محمد اسلم سردار، محمد خالد سردار، محمد جاوید سردار، محمد اسماعیل، محمد رفیق، محمد ساجد سردار، محمد مجاہد سردار، محمد حذیفہ سردار اور محمد شعیب سردار سمیت متعدد عزیز و احباب بطور مہمانِ خصوصی نے شرکت کی۔ ملکاپور سے ان کے فرزندان ڈاکٹر محمد عبید اللہ اور محمد اویس کامران بھی تقریب میں موجود رہے۔ موصوف کا تدریس کے ساتھ دینی خدمات میں بھی نمایاں کردار رہا اور اسی کے باعث آپ نے معاشرے و حلقۂ احباب و ادارے میں ممتاز و مقبول کا مقام حاصل کیا۔ الحاج مولوی محمد الیاس عالم صاحب اپنی سنجیدہ، متین اور سلجھی ہوئی طبیعت کے باعث بھی حلقۂ احباب میں قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ ایک مدرس کی حیثیت سے انہوں نے طلبہ و طالبات کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی اور اپنے فرائض کو محنت و اپنی گراں قدر خدمات کو لگن اور ایمانداری کے ساتھ نبھایا۔ ان کی شخصیت صرف تدریسی خدمات تک محدود نہیں رہی بلکہ انہوں نے دینی تعلیم اور دینی خدمات کے میدان میں بھی اپنی ذمہ داریاں انجام دیں۔ ان کی شائستہ گفتاری، معاملہ فہمی، اخلاص اور حسنِ اخلاق کے باعث طلبہ و طالبات، والدین، سرپرستوں، رفقائے کار اور شہر کے مختلف حلقوں میں انہیں احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ تقریب کے شرکاء نے اس امر کا اظہار کیا کہ 29 برس پر محیط ان کی تدریسی زندگی نئی نسل کی تعلیم و تربیت کے لیے ایک قابلِ قدر خدمت ہے۔
تقریب کی غرض و غایت ان کے قابل فرزند ڈاکٹر محمد عبید اللہ نے پیش کی اور والد کی تدریسی زندگی، خدمات اور شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض صحافی محمد احسان سر نے بخوبی انجام دیے۔ اس موقع پر مختلف مہمانان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے الحاج مولوی محمد الیاس عالم صاحب کی خدمات کو سراہا اور ان کی سبکدوشی پر نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیا۔ مقررین نے کہا کہ طویل عرصے تک درس و تدریس سے وابستہ رہ کر نسلِ نو کی علمی و اخلاقی تربیت میں حصہ لینا ایک قابلِ قدر خدمت ہے، جس کے اثرات دیرپا رہتے ہیں۔ تقریب کے صدر محمد مونس سردار صاحب نے اپنے صدارتی خطاب میں اپنے چھوٹے بھائی الحاج محمد الیاس عالم کی طویل خدمات اور زندگی کے مختلف مراحل کا تفصیلی ذکر کیا اور اس موقع پر وہ اپنے بھائی کی سبکدوشی کے جذباتی لمحے میں آبدیدہ ہوگئے، جس سے تقریب کا ماحول مزید جذباتی اور پُراثر ہوگیا۔
آخر میں الحاج محمد الیاس عالم صاحب نے بھی جذباتی ہوکر اپنے تاثرات پیش کیے اور تمامی حاضرین کے ساتھ دورانِ ملازمت عزت و احترام اور بھرپور تعاون ملنے پر اسکول منیجمنٹ، منتظمین اور اپنے اسکول اسٹاف کے تمام ساتھیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ صدر صاحب کی اجازت سے تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔ شرکاء نے ان کی آئندہ زندگی کے لیے صحت، عافیت، خوشی اور مزید دینی و سماجی خدمات کی توفیق کے لیے دعا کی۔ مجموعی طور پر یہ الوداعی تقریب محبت، احترام، خلوص اور اپنے محسن استاد کی خدمات کے اعتراف کی ایک خوبصورت اور یادگار مثال ثابت ہوئی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے