कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نکہت انجم ایم۔جی۔ پٹیل نیشنل آئیڈیل ٹیچر ایوارڈ 2025 کے لیے منتخب

جلگاؤں:13؍اکتوبر( نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی)اساتذہ کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بنیادی ستون کی حیثیت رکھتے ہیں۔ وہ اپنے علم، تربیت اور کردار کے ذریعے نسلِ نو کی فکری و اخلاقی بنیادوں کو مضبوط بناتے ہیں۔ انہی بے مثال خدمات کے اعتراف کے طور پر کولہاپور کے جے سنگھ پور شاندار اسپورٹس اینڈ ایجوکیشن ایسوسی ایشن کی جانب سے ہر سال ممتاز اساتذہ کو "ایم۔جی۔ پٹیل نیشنل آئیڈیل ٹیچر ایوارڈ” سے نوازا جاتا ہے۔ایوارڈ سلیکشن کمیٹی اساتذہ کے تدریسی کارناموں، سماجی و ادبی خدمات، تخلیقی و تعمیری سرگرمیوں، علمی و تعلیمی ریکارڈ اور پیشہ ورانہ وابستگی کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد شفاف طریقے سے نمایاں اساتذہ کا انتخاب کرتی ہے۔امسال مہاراشٹر کے ضلع اکولہ سے تعلق رکھنے والی فعال، با اخلاق اور باصلاحیت معلمہ نکہت انجم ناظم الدین کو سال 2025 کے "ایم۔جی۔ پٹیل نیشنل آئیڈیل ٹیچر ایوارڈ” کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ نکہت انجم ضلع پریشد اردو بوائز اسکول بودوڈ ضلع جلگاؤں میں بطور گریجویٹ ٹیچر تدریسی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ وہ نہ صرف تدریس کے میدان میں جدت کی حامل ہیں بلکہ طلبہ کی اخلاقی، فکری اور سماجی تربیت میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔یہ باوقار اعزاز انہیں 8 نومبر 2025 کو جے سنگھ پور (کولہاپور) میں منعقد ہونے والی ایک شاندار تقریب میں پیش کیا جائے گا۔یہ انتخاب نکہت انجم کی تعلیمی خدمات کا اعتراف اور تدریسی دنیا میں ان کی لگن، محنت اور قابلیت کا روشن ثبوت ہے۔ واضح ہو نکہت انجم کو مذکورہ خوبیوں اور خصوصیات کی بنیاد پر حال ہی میں مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہیتہ اکادمی کی جانب سے مثالی معلمہ کے ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے مزید ایم۔جی۔ پٹیل نیشنل آئیڈیل ٹیچر ایوارڈ” کے لیے منتخب ہونے پر تعلیمی ادبی حلقوں میں خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے