कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

الہدیٰ پبلک اسکول کے طلبہ کے لیے عباسی مسجد میں نماز و آدابِ مسجد پر عملی تربیتی پروگرام کا انعقاد

ناندیڑ: 12؍اکتوبر (راست) الحنیف ایجوکیشنل ویلفیئر اینڈ کلچرل ایجوکیشن سوسائٹی ناندیڑ کے زیرِ اہتمام چلنے والے الہدیٰ پبلک اسکول کے طلبہ و طالبات کے لیے گزشتہ دنوں ایک منفرد و بامقصد تعلیمی و دینی پروگرام کا انعقاد ملت نگر کی عباسی مسجد میں کیا گیا۔اس پروگرام کا مقصد طلبہ میں نماز کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور عملی طور پر نماز کے طریقۂ ادائیگی سے روشناس کرانا تھا۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی کے طور پر تشریف فرما مولانا خالد فلاحی نے بچوں سے نہایت محبت بھرے انداز میں گفتگو کرتے ہوئے نماز کی فرضیت، اس کے روحانی فوائد اور انسانی زندگی میں اس کی ضرورت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے وضو کے صحیح طریقے سے لے کر نماز کے مکمل ارکان کو مرحلہ وار سمجھایا اور خود بچوں کو مسجد کے اندر عملی تربیت دی تاکہ وہ نماز کے ہر رکن کو صحیح طور پر انجام دے سکیں۔مولانا خالد فلاحی نے مزید کہا کہ مسجد صرف عبادت کی جگہ نہیں بلکہ اخلاق و کردار کی تربیت کا مرکز ہے۔ اس لیے مسجد کے آداب، صفائی، نظم و ضبط اور سکون و خاموشی کو ہمیشہ ملحوظ رکھنا چاہیے۔پروگرام کے دوران مسجد کے ذمہ دار اعجاز عباسی صاحب نے مہمانوں کا خیرمقدم کیااور اس طرح کے پروگرام کے انعقاد پر منتظمین کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ جبکہ سوسائٹی کے صدر محمد حنیف صاحب اور سیکرٹری محمد عارف شیخ سر نے پروگرام کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اس طرح کی سرگرمیاں بچوں کی شخصیت سازی اور دینی شعور کی بیداری میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔پروگرام میں سید مصطفیٰ، سید عمران، معین بھائی (میڈیکل) سمیت دیگر مقامی ذمہ داران اور طلبہ و طالبات بڑی تعداد میں شریک رہے۔ آخر میں اجتماعی دعا کی گئی ۔ پروگرام کے اختتام پر طلبہ و طالبات میں چاکلیٹ تقسیم کیے گئے۔یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد پروگرام تھا، جس میں عصری تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو نہ صرف نماز اور مسجد کے آداب سے واقف کرایا گیا بلکہ عملی طور پر سکھانے کی کوشش بھی کی گئی، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے