कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

صفہ اسلامی مکتب،زیر انصرام جماعت اسلامی ہند ناندورہ

ناندورہ:12؍ اکتوبر (راست)الحمد للہ! صفہ اسلامی مکتب، جماعت اسلامی ہند ناندورہ کے زیرِ اہتمام جلسۂ تقسیمِ انعامات کی تقریب نہایت پُرسکون، منظم اور روح پرور ماحول میں آفس جماعت اسلامی ہند ناندورہ میں منعقد ہوئی۔
یہ پروگرام بروز سنیچر، مورخہ 11 اکتوبر 2025 کو دوپہر بعد نماز ظہر منعقد ہوا، جس میں اساتذہ، سرپرست حضرات، طلبہ و طالبات اور معزز مہمانانِ کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
📋 پروگرام کی جھلکیاں:
📌پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جو مکتب کے طالبِ علم محمد طلحہ مرسی نے پیش کی۔
اس کے بعد نعتِ شریف مریم فردوس نے عقیدت و احترام کے ساتھ پڑھی اس کے بعد محمد رضوان نے تقریر پیش کی، جس میں تعلیم کے ساتھ تربیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔
📌 افتتاحی کلمات صفہ اسلامی مکتب کے کوآرڈینیٹر محترم محمد مشتاق صاحب نے پیش کیے۔
انہوں نے مکتب کی کامیابیوں اور آئندہ منصوبوں پر تفصیل سے گفتگو کی۔
بعد ازاں امیرِ مقامی محترم کلیم خان صاحب نے اپنے خطاب میں فرمایا:
> "ہمیں اپنے بچوں کو صرف تعلیم نہیں، بلکہ تربیت بھی دینی ہے تاکہ وہ دین و ملت کے سچے خادم بن سکیں۔”
📌اختتامی خطاب مہمانِ خصوصی محترم سہیل فرقان صاحب (ناظم ضلع، جماعت اسلامی ہند بلڈانہ) نے فرمایا۔
انہوں نے کہا:
> "صفہ اسلامی مکتب ایک روشن چراغ کی طرح ہے جو ناندورہ کے تعلیمی اور اخلاقی ماحول کو منور کر رہا ہے۔”
📋 اس موقع پر مولوی شیخ عمران صاحب، محترم عبدالرحمن صاحب ( صدر ویلفیئر پارٹی آف مہاراشٹر) اور ڈاکٹر جنید کامران صاحب شعبہ HRD حلقہ مہاراشٹر بھی شریک رہیں ۔
🎁 تین ماہ قبل لیے گئے امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا، اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
🔖 پروگرام کے اختتام پر مولوی شیخ عمران صاحب نے نہایت خلوص سے دعا فرمائی۔
اس کے بعد تمام سرپرست حضرات کے لیے چائے و ناشتہ پیش کیا گیا، اور بچوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔
یہ بابرکت و پُرمسرت پروگرام دینی جوش، تعلیمی جذبے اور شکرگزاری کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
کنوینر کے فرائض محسن خان سر نے بحسن و خوبی انجام دئیے ۔
✍️ رپورٹ: صفہ اسلامی مکتب
جماعت اسلامی ہند، ناندورہ

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے