कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ممتا کالونی تا عبید ریذیڈنسی روڈ کی خستہ حالت پر شہریوں کی تشویش

سماجی کارکن عبد الرحیم پٹیل نے نانڈیڑ میونسپل کمشنر سے فوری مرمت کا مطالبہ

ناندیڑ:8؍اکتوبر(نامہ نگار)ناندیڑ شہر کے وارڈ نمبر 11 میں ممتا کالونی (محمدیہ مسجد کے سامنے) سے لے کر عبید ریذیڈنسی تک جانے والا روڈ انتہائی خستہ حالی کا شکار ہوچکا ہے۔ سڑک کے دونوں جانب گہرے گڑھوں اور خراب سطح کی وجہ سے روزانہ حادثات پیش آ رہے ہیں، جس سے مقامی شہریوں میں شدید ناراضگی پائی جا رہی ہے۔اسی مسئلے کو اجاگر کرتے ہوئے سماجی کارکن عبدالرحیم پٹیل نے آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے سابق ریاستی صدر جناب سید معین کی ہدایت پر ناندیڑ۔واگھالہ شہرمیونسپل کارپوریشن (N.W.S.M.C) کے کمشنر کو ایک تحریری درخواست پیش کی ہے۔ درخواست میں انہوں نے بتایا کہ برج کے دونوں اطراف سڑک کی حالت نہایت خستہ ہے، اور مسلسل حادثات کے باعث علاقے کے لوگ پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں۔انہوں نے کمشنر سے پرزور مطالبہ کیا کہ ممتا کالونی (محمدیہ مسجد کے سامنے) سے عبید ریذیڈنسی تک برِج کے دونوں طرف سڑک کی فوری مرمت کی جائے تاکہ آئندہ کسی بڑے حادثے کو روکا جا سکے اور مقامی شہریوں کو ریلیف مل سکے۔عبدالرحیم پٹیل نے کہا کہ عوامی سہولت اور تحفظ کے پیشِ نظر یہ مرمت نہایت ضروری ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ میونسپل انتظامیہ جلد اس جانب عملی قدم اٹھائے گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے