कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شیرِپنجاب شاہی امام مولانا محمد عثمان لدھیانوی کا شہر ناندیڑ میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب

ناندیڑ:7؍اکتوبر(نامہ نگار) مجلس احرار اسلام ہند ضلع ناندیڑ کی دعوت پر 5 اکتوبر 2025 بروز اتوار شیرِپنجاب شاہی امام مولانا محمد عثمان صاحب لدھیانوی دامت برکاتہم ناندیڑ تشریف لائے ۔ آپ کی آمد پر مسجد عابدین ناندیڑ میں حضراتِ علماء کرام و دانشورانِ قوم ملت کے لیے ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں حضرت شاہی امام صاحب نے مختصر اور جامع خطاب فرمایا ۔آپ نےفرمایا کہ حضرات علماء کرام اپنے علاقائی زبان کو سیکھنے کی اور اسلامی تعلیمات کو علاقائی زبان میں عام کرنے کی کوشش کریں، بلا تفریق مسلک بلا تفریق مذہب انسانیت کے لیے اپنے آپ کو آگے پیش کر کے کام کرنے کی تلقین کی ۔ ہندو مسلم سکھ عیسائی بھائی چارہ اور قومی جہتی کو برقرار رکھنے اور اور ملک میں بڑھتی نفرت کو محبت میں تبدیل کرنے پر زور دیا نیز اس کے بعد ہندو مسلم سیکھ عیسائی بھائی بھائی کے نعرہ کو عملی جامہ پہنانے کے لیے شہر ناندیڑ میں مشہور سچکن گرودوارہ تشریف لے گئے ۔وہاں پر بھی آپ کا پرجوش استقبال کیا گیا ۔اس کے بعد حضرت شاہی امام صاحب نے بعد نماز مغرب حیدرگارڈن ناندیڑ میں منعقد عظیم الشان جلسہ عام بعنوان قومی یکجہتی و تحفظ ختم نبوتؐ کانفرنس میں سینکڑوں ہزاروں عاشقِ رسولﷺ و عامۃ المسلمین سے تفصیلی خطاب فرمایا۔ اس عظیم الشان اجلاس میں حضرت شاہی امام صاحب کا مجلس احرار اسلام ہند ضلع ناندیڑ کی جانب سے اور اہلیانِ شہر ناندیڑ کی جانب سے والہانہ وپرجوش استقبال کیا گیا اور حضرت شاہی امام صاحب کی خدمت میں مومنٹو ،ہدیہ تشکر، پیش کیا گیا،مجلس احرار اسلام ہند ضلع ناندیڑ کی جانب سے سماجی برائیوں کو ختم کرنے کے لیے سماج سدھار مہم، (نشہ،خودکشی،قتل،ناجائز تعلقات،) کا حضرت شاہی امام صاحب، علماءکرام ودیگر معززینِ شہر نے اشتہار کا اجراء کیا ۔اجلاس میں سینکڑوں علماء کرام، دانشورانِ قوم وملت کے علاوہ سینکڑوں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک رہے۔ حضرت شاہی امام صاحب کی دعا پر اجلاس ختم ہوا آئے ہوئے تمام ہی عوام الناس، حضراتِ علماء کرام بالخصوص حضرت شاہی امام صاحب کا سدی سلیم دیشمکھ صاحب نے استقبال کر کے شکریہ ادا کیا جبکہ جلسہ کی نظامت مولانا عبدالوحید صاحب اشاعتی(جنرل سیکریٹری مجلس احرار اسلام ہند ضلع ناندیڑ) نے بحسن خوبی انجام دیئے۔اس اجلاس کو کامیاب بنانے میں جناب سدی سلیم دیشمکھ صاحب (صدر مجلس احرار اسلام ضلع ناندیڑ)مولانا عبدالوحید صاحب اشاعتی (جنرل سیکریٹری مجلس احرار اسلام ہند ضلع ناندیڑ) جناب عبدالصمد شاہد صاحب (نائب صدرمجلس احرار اسلام ہند ضلع ناندیڑ)حافظ عبدالرشید صاحب(صدر مجلس احرار اسلام ہند ناندیڑ )رحیم احمد خان صاحب،عبدالواجد صاحب، انجنیئر وسیم صاحب،شفیع بھائی،اقصی گروپ،شاہین گروپ،دیگر نے اہم رول ادا کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے