कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مومن پورہ ملیان بستی میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

تاریخ: 5 اکتوبر (پریس ریلیز)جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کی کوششوں سے، میڈیکل سروس سوسائٹی (MSS) اور مائنارٹی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (MDA) کے اشتراک سے آج مومن پورہ ملیان بستی میں، دیوانی باوڑی کے قریب، صبح 11 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ایک مفت میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا۔یہ کیمپ سیلابی پانی کے اترنے کے بعد ممکنہ بیماریوں کے تدارک کے لیے رکھا گیا، جس میں مفت ادویات کی تقسیم عمل میں آئی۔ بستی کے مقامی والنٹیئرز، فری کوچنگ کلاسز کے اساتذہ اور طالبات نے اور یوتھ مومنٹ کے نوجوانوں نے مثالی خدمت انجام دی اور کیمپ کی کامیابی میں بھرپور کردار ادا کیا۔کیمپ سے 430 سے زائد مریضوں نے استفادہ کیا، جبکہ 17 معالجین (ڈاکٹرز) نے اپنی طبی خدمات پیش کیں یہ کیمپ جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کے جاری فلڈ ریلیف ورک کا ایک تسلسل ہے۔واضح رہے کہ جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کی جانب سے مومن پورہ، ملیان بستی سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں پہلے مرحلے میں پکے ہوئے کھانے کےپیکٹس، پینے کا صاف پانی اور صفائی کٹس کی تقسیم بھی کی گئی ہیں۔یہ میڈیکل کیمپ مختلف سماجی تنظیموں کے اجتماعی خدمت کے سلسلے کی ایک اور اہم کڑی ہے، جس کا مقصد سیلاب سے متاثرہ شہریوں کی صحت، صفائی اور بحالی کے عمل کو مضبوط بنانا ہے۔
سید اعجاز حسین،
انچارج کمیونٹی امپاورمنٹ پروجیکٹ، جماعت اسلامی ہند ناندیڑ.
جاری کردہ: جماعت اسلامی ہند، ناندیڑ

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے