कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عرب شبانہ رضوان کو تعلیم میں بہترین کارکردگی کے لیے قومی ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا

حیدآباد :5؍اکتوبر(راست)ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز (AMP) نے عرب شبانہ رضوان کی تعلیم میں غیر معمولی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں حیدرآباد کے انوار العلوم کالج، موزمبیق کے آڈیٹوریم میں تعلیم میں عمدگی کے لیے بدست مولانا سیف اللہ رحمانی صاحب قومی ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا۔اس اہم موقع پر 500 سے زائد بااثر شخصیات، جن میں سماجی رہنما، پروفیشنلز، پالیسی ساز، ریٹائرڈ افسران اور دیگر ممتاز افراد شامل تھے، نے شرکت کی تاکہ صلاحیت، تعلیم اور سماجی برتری کا جشن منایا جا سکے۔ تقریب میں AMP کے نیشنل ایوارڈز برائے سماجی خدمات اور نیشنل ایوارڈ برائے تعلیمی خدمات ملک بھر کے ممتاز افراد و اداروں کو پیش کیے گئے۔اس موقع پر نمایاں شخصیات میں عامر ادریسی (صدر، AMP)، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی (صدر، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ، مہمانِ خصوصی و لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ یافتہ)، مولانا خالد رشید فرنگی محلی (چیئرمین، اسلامک سینٹر آف انڈیا، لکھنؤ، بیسٹ پارٹنر ایوارڈ یافتہ)، ڈاکٹر عاصف سعید (سابق سکریٹری وزارتِ خارجہ و سینئر سفارتکار، خصوصی مہمان)، پروفیسر سید علیم اشرف (صدر شعبہ عربی، مانو، حیدرآباد)، ڈاکٹر عبدالاحد (ڈائریکٹر، پلس اسپتال و نیشنل کور ٹیم ممبر، AMP)، ایم۔ اے۔ سعید (بزنس مین و اسٹیٹ ہیڈ تلنگانہ، AMP)، فاروق صدیقی (سربراہ، AMP نیشنل کوآرڈینیشن ٹیم)، طاہر فراز (سینئر چیپٹر ٹیم ممبر، AMP)، محمد خالق الرحمن صاحب (نیشنل کوآرڈینیٹر، AICC)، نواب مجاہد عالم خان صاحب (جوائنٹ سیکرٹری، انوارالعلوم ایجوکیشنل سوسائٹی و نائب صدر، TPCC)، پروفیسر احمد بیگ (ڈائریکٹر، انوارالعلوم ایجوکیشن سوسائٹی)، پروفیسر حاجی میمن سجاد (ڈائریکٹر، اسپورٹس)، اے۔ سائی بابا گارو (نائب صدر، MIF) اور مس خالدہ پروین (سینئر چیپٹر ٹیم ممبر، AMP) شامل تھے۔ اس کے علاوہ متعدد دیگر معزز رہنما، علما اور پروفیشنلز نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ AMP ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز (اے ایم پی) نے تعلیم کے شعبے میں غیر معمولی خدمات پیش کرنے والے ماہرین تعلیم کو سراہا ہے۔ یہ پلیٹ فارم مسلم پیشہ ور افراد اور رضاکاروں کو کمیونٹی اور قوم کی ترقی کے لیے علم اور مہارتیں بانٹنے کا موقع فراہم کرتا ہے اور مسلمانوں کو تعلیمی، سماجی اور معاشی طور پر بااختیار بنانے کی کوشش کرتا ہے۔عرب شبانہ رضوان ایک کہنہ مشق، دیانت دار ، محنتی معلمہ ہیں جو اس وقت پونے مہانگر پالیکا کے اردو ثانوی و اعلٰی ثانوی مدرسہ بوپوڑی، پونے میں بہ حیثیت انچارج پرنسپل اپنی تعلیمی و انتظامی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ وہ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراہٹواڑہ یونیورسٹی، چھترپتی سمبھاجی نگر، اورنگ آباد سے نذیر فتح پوری اور ادب اطفال کے موضوع پر پی ایچ ڈی بھی کر رہی ہیں۔ وہ گزشتہ ستائیس برسوں سے علم و ہنر کی شمعیں روشن کر رہی ہیں۔ شبانہ عرب نئی تعلیمی پالیسی ۲۰۲۰ کے نصاب سازی اور تربیتی میدان میں بھی فعال رہی ہیں۔ وہ طویل عرصے سے ایس۔سی۔ای۔آر۔ٹی اور ڈائیٹ پونے سے وابستہ ہیں اور مہاراشٹر اسٹیٹ ایجوکیشن بورڈ، پونے کے اوپن اسکول پروگرام کے لیے نصاب کے مترجم کا فریضہ انجام دے چکی ہیں۔ کووڈ۔19 کے دوران انہوں نے جماعت پنجم تا دہم کے لیے بریج کورس، خود مطالعہ ماڈیولز اور سوالیہ ذخیرہ تیار کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اسی طرح، بال بھارتی مہاراشٹر اسٹیٹ بیورو آف ٹیکسٹ بک پروڈکشن اینڈ کریکیولم ریسرچ کے لیے اردو کی مختلف جماعتوں کی درسی کتب کی تنقیح و نظرثانی بھی ان کے علمی سرمایے میں شامل ہے۔ مزید برآں، وہ کئی برسوں سے مہاراشٹر ایس۔ایس۔سی بورڈ کے تحت اردو مضمون کی ماڈریٹر کے طور پر ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں،۔ شبانہ عرب کی علمی و تدریسی خدمات کو مختلف اداروں اور تنظیموں نے بارہا سراہا ہے۔ انہیں متعدد اعزازات مل چکے ہیں جن میں مثالی مدرس ایوارڈ(2008, 2009، 2019، 2021, 2024،2025 )، چراغِ تعلیم ایوارڈ (2018)، جیجاؤ ایوارڈ (2020)، اور Women Achievers 2024 Award شامل ہیں۔ قومی سطح کے تعلیمی ایوارڈ حاصل کرنے پر پونے مہانگر پالیکا کے محکمہ تعلیم کی اعلیٰ افسر، آشا اُباڑے صاحبہ اور ڈپٹی افسر تعلیم دامودھر اُنڈے صاحب نے دلی مسرت کا اظہار کیا ہے۔۔ اس خبر سے ایروڈا اور بوپوڑی کے تنظیم والدین اردو مدارس کے ممبران اور مہانگر پالیکا کے اساتذہ کے ساتھ ساتھ علاقے کے تعلیمی حلقوں میں شادمانی کی لہر ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے