कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ کے سینئر صحافی الطاف احمد ثانی کو بہترین صحافتی ایوارڈ 

ناندیڑ:2؍اکتوبر(نامہ نگار) برسوں سے اپنی قلم کے ذریعہ انجام دی گئی خدمات کے عوض میں ناندیڑ کے سینئر صحافی الطاف احمد ثانی کو مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکیڈمی ممبئی کے ریاستی ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔ اس اعلان گزشتہ دنوں اکیڈیمی کی جانب سے کیا گیا۔ ہر سال مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکیڈمی مختلف شعبوں میں نمایاں کام کرنے والے افراد کو ایوارڈ ز دے کر نوازتی ہے۔ اقلیتی امور کی وزارت کی طرف سے سال 2023 کیلئے دیا جانے والا یہ ایوارڈ 6 تا 8 اکتوبر کے درمیان ممبئی میں منعقد ہونے والی شاندار تقریب میں دیا جائے گا۔ مہاراشٹرا اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکیڈمی کی جانب سے اُردو زبان و ادب میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو ایوارڈ اور اعزازات سے نوازا جاتا ہے۔ شعبہ صحافت میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو بھی صحافتی ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔ اردواکیڈمی ممبئی نے اس بار سال 2022-2021 اور 2023 کے ایوارڈس کا اعلان کیا ہے۔ سال 2023 کے بہترین صحافتی ایوارڈ کیلئے سینئرصحافی الطاف احمد ثانی مدیر اعلیٰ روز نامہ ’’ناندیڑ عالمی تحریک“ کے نام کا اعلان کیا گیا ۔ الطاف احمد ثانی 1980ء سے صحافتی میدان میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ انہیں اس ایوارڈ کیلئے منتخب کیے جانے پر سیاسی ، سماجی اور ملی تنظیموں کی جانب سے مبارکباد پیش کی جارہی ہے۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے