कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

فلسطین کو تسلیم کرنا اہم مگر ناکافی ہے:آئرلینڈ

ڈبلن:23؍ستمبر:آئرلینڈ کے وزیر خارجہ سائمن ہیرس نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا بلاشبہ ایک اہم قدم ہے لیکن یہ ہرگز کافی نہیں۔ہیرس نے پیر کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب اصل ضرورت یہ ہے کہ غزہ میں جاری نسل کشی اور قحط کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔واضح رہے کہ دو مارچ سے قابض اسرائیل نے غزہ کے تمام راستے بند کر رکھے ہیں اور خوراک، امدادی سامان، ادویات اور ایندھن کی ترسیل روک دی گئی ہے جس کے نتیجے میں انسانی المیہ سنگین حد تک بڑھ گیا ہے۔امریکی پشت پناہی کے ساتھ قابض اسرائیل کی فوج سات اکتوبر سنہ2023 سے غزہ میں مسلسل نسل کشی کر رہی ہے جس میں اب تک دو لاکھ اکتیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید یا زخمی ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے، جبکہ نو ہزار سے زیادہ فلسطینی اب بھی لاپتہ ہیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے