कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

قابض اسرائیل کے جرائم کی نئی داستان، غزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران 415 شہید اور زخمی

غزہ:18؍ستمبر:غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض اسرائیلی جارحیت میں مزید 98 فلسطینی شہید اور 385 شدید زخمی ہوئے ہیں۔وزارت صحت کی جانب سے جاری روزانہ کی اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق سات اکتوبر سنہ2023 سے شروع ہونے والی صہیونی نسل کشی کی جنگ میں شہدا کی مجموعی تعداد بڑھ کر 65 ہزار 62 اور زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار 697 تک جا پہنچی ہے۔جبکہ 18 مارچ سنہ2025 سے آج تک 12 ہزار 511 فلسطینی شہید اور 53 ہزار 656 زخمی ہو چکے ہیں، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ قابض اسرائیل کی طرف سے انسانی جانوں کا قتل عام پوری شدت کے ساتھ جاری ہے۔وزارت صحت نے مزید بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے ہسپتالوں میں 7 فلسطینی شہدا اور 87 زخمی ایسے لائے گئے جو محض روٹی کے نوالے یا انسانی امداد کے حصول کی کوشش میں قابض فوج کی گولیوں اور بمباری کا نشانہ بنے۔ اس طرح آغاز جنگ سے اب تک صرف رزق اور امداد کے متلاشی شہدا کی تعداد 2 ہزار 504 اور زخمیوں کی تعداد 18 ہزار 381 سے تجاوز کر گئی ہے۔
ملبے تلے دبی زندگیاں
وزارت صحت نے بتایا کہ کئی شہدا اور زخمی اب بھی ملبے تلے اور سڑکوں پر پڑے ہیں جن تک ایمبولینس اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں قابض اسرائیل کی بلا روک ٹوک بمباری کے باعث رسائی حاصل نہیں کر پا رہیں۔
صہیونی قحط کی ہولناکی
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے ہسپتالوں میں بھوک اور غذائی قلت کے باعث مزید 4 فلسطینیوں نے دم توڑ دیا جن میں ایک معصوم بچہ بھی شامل ہے۔ اس طرح قابض اسرائیل کی مسلط کردہ بھوک کے نتیجے میں شہدا کی تعداد 432 تک پہنچ گئی ہے جن میں 146 بچے ہیں۔ وزارت صحت نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی طرف سے غزہ میں باضابطہ طور پر قحط کا اعلان ہونے کے بعد سے اب تک صرف بھوک اور بھوک سے پیدا بیماریوں کی وجہ سے 154 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 31 بچے بھی شامل ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے