कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آج مسجد قباء میں ماہانہ مجلس ذکر و سلوک

ناندیڑ:8؍ستمبر (راست) آج 8؍ستمبر بروز پیر، بعد نماز عصر تا عشاء مسجد قباء دیگلور ناکہ ناندیڑ میں فرید وقت قطب دکن مولانا حافظ و قاری الحاج شاہ محمد نورالحق قریشی قاسمی چشتی صابری صاحب دامت برکاتہم ( جانشین قطبِ دکن حضرت مولانا شاہ محمد عبدالغفور قریشی نوراللہ مرقدہ) کی سرپرستی اور صاحبزادۂ محترم حافظ محمد فرقان صاحب قریشی زیدمجدہ (خلفِ رشید حضرت قطب دکن دامت برکاتہم) کی نگرانی میں ماہانہ مجلس ذکر و سلوک کا اہتمام کیا جارہاہے۔ بعد نمازِ عصر مجلس درود شریف منعقد ہوگی اور بعد نمازِ مغرب حضرت مولانا مفتی محمد فضیل قریشی قاسمی صاحب ( نبیرۂ قطب دکن) کا بیان ہوگا۔ بعد نماز عشاء مجلس ذکر و دُعا ہوگی۔ بعد از مجلس سبھی ساتھیوں کے لیے طعام کا نظم رہے گا۔ اس بابرکت مجلس ذکر و سلوک میں شرکت کی گزارش وابستگان سلسلہ چشتیہ صابریہ ضلع ناندیڑ مہاراشٹر نے کی ہے۔ اس طرح کی اطلاع قاری محمد طاہر گلبرگوی نے دی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے