कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں 8 ستمبر کو مرکزی جلوسِ میلادالنبی ﷺ؛ علما کے بیانات، اجتماعی دعا و نیازِ پاک کا انتظام

ڈی جے اور بغیر سائلنسر بائیکس پر سخت پابندی

ناندیڑ:7؍ستمبر (راست) ناندیڑ شہر کے تمام مسلمان بھائیوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ عیدِ میلادالنبی ﷺ کے ضمن میں ہر سال کی طرح اس سال بھی مرکزی میلاد امیٹی ناندیڑ کی جانب سے سنی علماء اہلِ سنت کی قیادت میں جلوسِ پاک بروز پیر، بتاریخ 8ستمبر 2025ء کوصبح ٹھیک 9 بجے نظام کالونی سے نکلے گا، جو آئی ٹی آئی، شیواجی نگر، کلا مندر، ایس پی آفس، شیواجی پُتلا، گاندھی پُتلا، مہاویر چوک، گوردوارہ چوک، پرانا موڑھا، ایم جی روڈ اور محمد علی روڈ سے گزرتا ہوا آہتہ مستان شاہ ولی درگاہ میلاد گراؤنڈ پر پہنچے گا۔میلاد گراؤنڈ پر سنی علماء کرام کے بیانات ہوں گے، اس کے بعد نمازِ ظہر ادا کی جائے گی۔ دعائے خاص کے بعد مرکزی میلاد کمیٹی کی جانب سے نیازِ پاک ؍ کھانے کا انتظام تمام حاضرین کے لئے رکھا گیا ہے۔
لہٰذا آپ تمام حضرات ادب و احترام کے ساتھ جلوسِ محمدی ﷺ میں شریک رہیں اور نعت و منقبت پڑھتے ہوئے، صلاۃ و سلام کا ورد کرتے ہوئے اور اسلامی نعرے لگاتے ہوئے شرکت فرما کر ثوابِ دارَین حاصل کریں۔
اس جلوسِ پاک کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں رہے گا۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی ڈی جے اور بغیر سائلنسر موٹر سائیکل پر کمیٹی کی جانب سے پابندی رہے گی۔

معاون سکریٹری
ایڈوکیٹ ایوب الدین جاگیردار
مرکزی میلاد کمیٹی، ناندیڑ
9823316144

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے