कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

الہدیٰ پبلک اسکول ناندیڑ میں یومِ اساتذہ منایا گیا

ناندیڑ: 6؍ ستمبر (راست)الحنیف ایجوکیشنل ویلفیئر اینڈ کلچرل ایجوکیشن سوسائٹی ناندیڑ کے زیرِ اہتمام چلنے والے الہدیٰ پبلک اسکول میں یومِ اساتذہ کے موقع پر ایک شاندار و پُروقار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر طلبہ نے اپنے اساتذہ کے تئیں عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہوئے مختلف رنگا رنگ پروگرام پیش کئے۔پروگرام میں سوسائٹی کے صدر محمد حنیف صاحب، سیکرٹری محمد عارف شیخ سر کے ساتھ دیگر اساتذہ و معلمات شریک رہے۔ مقررین نے اپنی تقاریر میں اساتذہ کی عظمت، ان کی خدمات اور طلبہ کی تربیت میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی۔یومِ اساتذہ کی اس تقریب نے جہاں طلبہ کو اپنے اساتذہ کی قدر و منزلت سے آگاہ کیا، وہیں اساتذہ کے لئے بھی یہ دن حوصلہ افزائی اور عزت افزائی کا باعث بنا۔اس موقع پر جن طلبہ نے اساتذہ کا رول ادا کیا اُنہیں تہنیت پیش کی گئی اور ان کی ہمت افزائی کی گئی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے