कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

راج اُردو پرائمری اسکول ناندیڑ میں شاندار پروگرام

ہیڈ ماسٹر صابر سر کو’’بیک بون ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا

ناندیڑ:4؍ستمبر (راست) راج اردو پرائمری اسکول، مال ٹیکڑی روڈ ناندیڑ میں ’’ ٹیچر ڈے‘‘ کی مناسبت سےایک پُروقار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز ہیڈ ماسٹر جناب صابر سر کے ہاتھوں ہوا، جنہیں اسکول کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے پر ’’بیک بون ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا۔اس موقع پر طلبہ نے تمام اساتذہ کی گل پوشی کی اور انہیں ’’بیسٹ ٹیچر ایوارڈ‘‘ سے نوازا۔جن طلبہ نے مستقبل میں تدریس کے شعبے کو اپنانے کا عزم کیا ہے، ان کی بھی گل پوشی کی گئی۔پروگرام کی نظامت انچارج لیاقت علی خان سر نے انجام دی، جبکہ دیگر اساتذہ میں سمیع اللہ خان سر، زید سر، شہناز بیگم، فیض النسا، فرزانہ بیگم، فاروقی ریشما شاہین، ساجدہ بیگم، سیدہ اسماء قادری، مرزا فرحین، عائشہ شمیم شریک رہیں۔ اسکول اسٹاف کے رکن محمد ذاکر (چپراسی)بھی موجود تھے۔تمام اساتذہ نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کا شکریہ ادا کیا اور طلبہ کی محبت اور عزت افزائی کو اپنی تدریسی زندگی کا قیمتی اثاثہ قرار دیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے