कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کار کھڑے ٹرک سے ٹکرائی، تین افراد ہلاک

بھوکر: 3؍ستمبر(حیدر علی)بھوکرتعلقہ کے پالَج میں واقع مشہور گنپتی بپّا کے درشن کرکے واپس لوٹ رہی ایک کار آج رات نو بجے کے قریب ایک کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں بھیانک حادثہ پیش آیا اور تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ جبکہ دیگر دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک شدگان کا تعلق ریاست تلنگانہ کے نظام آباد ضلع کے بودھن علاقے سے بتایا جا رہا ہے۔یہ حادثہ بھوکر تعلقہ کے ناندہ اسکول کے قریب پیش آیا، جہاں سڑک پر کھڑے ٹرک سے کار کی سیدھی ٹکر ہوگئی۔ اس زبردست ٹکر میں تین افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔تلنگانہ سے آئے عقیدت مند پالَج کے مشہور گنپتی بپّا کے درشن کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔ جیسے ہی ان کی بریزا کار موضع ناندہ علاقے میں پہنچی، وہ سڑک پر کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی۔ اس حادثے میں فلی راجو (چکنوری منڈل، ورنی، ہنگناپور)، سنیتا چکنوری (ورنی) اور وانی (بودھن) کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے