किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غزہ پر مکمل کنٹرول سے متعلق نیتن یاہو کا بیان مذاکرات سے رو گردانی ہے: حماس

غزہ:8؍اگست:حماس تحریک نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کا غزہ کی پٹی پر مکمل فوجی کنٹرول کے بارے میں بیان غزہ کی پٹی میں فائر بندی کے لیے ہونے والے مذاکرات سے روگردانی ہے۔تحریک نے ایک بیان میں کہا کہ حملے کو وسعت دینے کے نیتن یاہو کے منصوبے اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ وہ اپنے ذاتی مفادات کے لیے وہ اپنے یرغمالیوں سے چھٹکارا حاصل کرنے اور انہیں قربان کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔یہ بیان اس وقت دیا گیا جب اسی دوران جمعرات کی شام اسرائیلی سکیورٹی کونسل کا اجلاس غزہ کی پٹی میں فوجی کارروائیوں کو وسعت دینے کے امکان پر بحث کے لیے شروع ہوا۔اسرائیل کی جانب سے غزہ میں کارروائی کو توسیع دینے کو عالمی مخالفت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ نیتن یاہو نے جمعرات کو پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ اسرائیل کا ارادہ ہے کہ وہ غزہ کی پٹی پر مکمل فوجی کنٹرول حاصل کر لے گا اور آخر کار اسے مناسب طریقے سے حکومت کرنے والی عرب فورسز کے حوالے کر دے گا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے