कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ ضلع میں موبائل مسنگ کیس میں 20لاکھ 53 ہزار روپئے مالیت کے 160 اینڈرائیڈ موبائلز برآمد ، سائبر برانچ کی کارکردگی

ناندیڑ: 8؍اگست ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ ضلع میں عوامی مقامات اور بازاروں سے مہنگے موبائلز کے گم ہونے کے واقعات کی چھان بین کے لیے پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار نے وسنت ساپرے( پولیس انسپکٹر سائبر پولیس اسٹیشن )کو احکامات جاری کیے تھے۔ اس کے مطابق سائبر سیل ناندیڑ، لوکل کرائم برانچ اور ضلع کے تمام پولیس اسٹیشنوں کے دستوں نے مل کر گمشدہ موبائلوں کی تلاش کے لیے ایک مہم چلائی۔ ناندیڑ کے پولیس اسٹیشن اور لوکل کرائم برانچ کے دستوں نے ضلع بھر میں مختلف مقامات پر جا کر گمشدہ موبائلز کی تلاش کی اور مجموعی طور پر 160 موبائلز، جن کی مالیت 20لاکھ 53 ہزار روپئے ہے، ضبط کیے۔ انہیں آج پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار کے ہاتھوں مشترکہ طور پر تقسیم کیا گیا۔ ضبط کیے گئے موبائلز کے IMEI نمبروں کی معلومات ناندیڑ پولیس کےNanded Police” فیس بک پیج اور ٹوئٹر پر اپ لوڈ کی گئی ہیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے گمشدہ موبائلز کے IMEI نمبر کی شناخت کر کے سائبر پولیس اسٹیشن ناندیڑ سے اپنے موبائلز وصول کریں۔یہ کارکردگی پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار، ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ سورج گرو ، ڈاکٹر ارچنا پاٹل بھوکر، ہوم پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محترمہ ڈاکٹر آشوینی جگتاپ اور پولیس انسپکٹر وسنت ساپرے کی رہنمائی میں انجام دی گئی۔ اس کارروائی میں سائبر پولیس اسٹیشن کے پولیس سب انسپکٹر ایم بی چوہان، پولیس اہلکار راجندر سیٹیکرکر، دیپک اوڈھنے، مہیش بڈگو، کانسٹیبل کانچن کسبے، ریشماں پٹھان، شوبھنگی جادھو، داوید پیڈگے، کاشی ناتھ کارکھیڈے، وینکٹیش سانگلے، گیانیشور یناوار، دیپک راٹھوڑاور رام شینڈگے نے حصہ لیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ناندیڑ نے CEIR پورٹل پر گمشدہ موبائلز کی معلومات اپ لوڈ کرنے کی اپیل کی ہے۔اس کارکردگی پر پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمارنے تمام دستوں کو مبارکباد دی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے