कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

رکن اسمبلی پرتاپ پاٹل چکھلی کی سالگرہ کے موقع پر مفت میڈیکل چیک اپ کیمپ ،اسکولی طلباء میں بیگس و کاپیوں کی تقسیم

ناندیڑ :4؍اگست( شیخ عمران) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی لوہا قندھار کے لوگ پرئے رکن اسمبلی پرتاپ پاٹل چکھلی کرکی سالگرہ کے موقع پر، ناندیڑ ضلع و شہر میں مختلف پروگراموں کا نعقاد کیا جارہا ہے ،اسکولی طلباء و طالبات میں کاپیوں و مٹھائی کی تقسیم ، بلڈ ڈونیشن کیمپ ، مشاعرے تو وہی دوسری طرف آج 3؍اگست کو محسن خان پٹھان شہر و ضلع راشٹروادی کانگریس کے یوتھ صدر کی جانب سے لوہا قندھار کے رکن اسمبلی پرتاپ پاٹل چکھلی کر کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے ناندیڑ ضلع کے کارئے ادیکش مادھو پاوڑے کا ناندیڑ شہر کے مسلم گنجان آبادی والے علاقے دیگلورناکہ پر محسن خان پٹھان کی جانب سے پر زوردار استقبال کیا گیا اور حیدر باغ میں واقع روشن فنکشن ہال میں منور خان کی جانب سے مفت میڈیکل چیک اپ کیمپ و ڈیلکس فنکشن ہال میں کاپی و اسکول بیکس کی تقسیم منجانب محسن خان پٹھان وعتیق بھائی کی جانب سے کی گئی،جس میں کثیر تعداد میں طلباء و طالبات میں اسکول بیکس اور کاپیوں کی تقسیم عمل میں آئی ۔راشٹروادی کانگریس پارٹی کے اعلی عہدیداران نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی بلا مذہب و ملت عوام کے مسائل حل کرتی ہے ،لوہا قندھار کے رکن اسمبلی پرتاپ پاٹل چکھلی کر نے بھی ان کے کارکنان سے بھی یہی کہا کہ وہ عوام کے فلاح و بہبود کے پروگرام ان کی یوم پیدائش پر انجام دیں۔ آج کا یہ پروگرام بھی اسی کی ایک اہم کڑی ہے ۔اسی موقع پر چکھلی کر کے نام کا کیک کاٹ کر ان کی یوم پیدائش کا جشن منایا گیا ۔اس موقع پر ناندیڑ کار گزار صدر مادھوی پاوڑے ، صابر چاؤش ، محسن خان پٹھان ، عتیق بھائی ، منور خان ، شیرا بھائی ، علی آرین اسحاق تنولی ، و دیگر شہر و ضلع کے ذمہ داران و عہدیداران بھی موجود تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے