कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غزہ میں نسل کشی کا 656 واں دن: درندگی جاری، لاشوں کا انبار اور دنیا کی بے حسی برقرار

غزہ:24؍جولائی:غزہ کی مظلوم سرزمین پر قابض اسرائیل کی جانب سے اجتماعی نسل کشی کی ہولناک مہم آج بدھ کے روز اپنے 656 ویں دن میں داخل ہو گئی ہے۔ فضائی بمباری، توپ خانے کے دہانے، ننگی درندگی، سیاسی و عسکری امریکی پشت پناہی اور عالمی برادری کی شرمناک خاموشی کے سائے میں فلسطینیوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے۔قابض اسرائیل کی جانب سے گذشتہ رات اور آج صبح سویرے تک غزہ بھر میں درجنوں فضائی حملے کیے گئے، جن میں بے شمار بے گناہ فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔ درندگی کی شدت کے باعث دو ملین سے زائد فلسطینی جبری ہجرت، بھوک اور قحط جیسے عذاب کا سامنا کر رہے ہیں۔
آج کی تازہ ترین صورتحال
غزہ کے مختلف ہسپتالوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بدھ کی صبح سے اب تک کم از کم 18 فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں۔وسطی غزہ کے النصیرات کیمپ میں قابض اسرائیل کی بمباری میں رافت عبد الہادی شہید جبکہ دیگر متعدد شہری زخمی ہو گئے۔خان یونس کے مشرقی علاقے بنی سہیلہ پر کیے گئے فضائی حملے میں دو شہری شہید اور پانچ زخمی ہوئے۔دیر البلح کے البرکہ علاقے سے ماضی کے ایک حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے چھ افراد کی لاشیں نکالی گئیں۔ ان کی شناخت محمد سلیم الزریعی، قصی رفت ابو بکر، رواد محمد قنن، عمار احمد السلقاوی اور ابو موسی خاندان کے دو افراد کے طور پر ہوئی۔غزہ شہر کے مشرقی محلے الدرج میں اسرائیلی ڈرون حملے میں مسجد الایبکی کے اطراف ایک فلسطینی شہری شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا۔خان یونس شہر کے شمالی علاقوں میں قابض اسرائیلی افواج نے متعدد عمارتوں کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔وسطی غزہ میں النصیرات کیمپ کے شمال میں صبح سویرے کیے گئے شدید فضائی حملے کو قابض اسرائیل نے "آگ کی پٹیاں قرار دیا۔غزہ کے مغربی علاقے تل الہوا میں الفلاح مسجد کے قریب الشاعر خاندان کے فلیٹ کو بمباری سے نشانہ بنایا گیا، جس میں 8 فلسطینی شہید ہو گئے جن میں ایک جنین بھی شامل تھا۔مقامی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی درندگی کا نشانہ بننے والوں میں معروف فلسطینی صحافی ولا الجعبری، ان کے شوہر امجد الشاعر اور ان کے 5 بچے حسن، عزالدین، میرا، امیر اور جنین شامل تھے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر حسن الشاعر کے بھائی فادی الشاعر بھی شہید ہو گئے۔ ڈاکٹر حسن، غزہ کے الشفا میڈیکل کمپلیکس کے طبی ڈائریکٹر ہیں۔خان یونس کے شمالی علاقے حمد سٹی کے اطراف بھی توپ خانے سے شدید گولہ باری کی گئی۔منگل کے روز قابض اسرائیلی حملوں میں مزید 85 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں کم از کم 31 وہ افراد تھے جو امدادی اشیا کے انتظار میں تھے۔ درجنوں دیگر افراد بھی زخمی ہوئے۔
نسل کشی کا تسلسل جاری
قابض اسرائیل، امریکہ کی مکمل پشت پناہی، مغربی دنیا کی غداری اور اقوام عالم کی بے حسی کے ساتھ غزہ میں بدترین اجتماعی نسل کشی کا ارتکاب کر رہا ہے۔ وزارت صحت کے مطابق اب تک شہدا کی مجموعی تعداد 59,106 ہو چکی ہے، جبکہ 142,511 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ 11 ہزار سے زائد فلسطینی لاپتا ہیں۔ قحط نے اب تک درجنوں زندگیوں کو نگل لیا ہے۔قابض اسرائیل نے 18 مارچ سنہ2025 کو جنگ بندی کے معاہدے کو پامال کرتے ہوئے 8,268 فلسطینیوں کو شہید اور 30,470 کو زخمی کیا۔27 مئی سے اب تک قابض اسرائیل نے امدادی اشیا کی تقسیم کے مراکز کو "قتل گاہوں میں بدل دیا ہے۔ اس عرصے میں 1,026 فلسطینی شہید، 6,563 زخمی اور 45 لاپتا ہوئے۔ اس خونریز مہم میں قابض اسرائیل اور امریکہ کی منظور نظر نام نہاد "غزہ ہیومینٹیرین فانڈیشن کو بھی استعمال کیا گیا، جسے اقوام متحدہ نے مسترد کر دیا ہے۔قابض افواج نے 1,582 طبی عملے، 115 سول ڈیفنس اہلکار، 220 امدادی سکیورٹی اہلکار اور 754 پولیس افسران کو شہید کیا ہے۔قابض اسرائیل اب تک 15,000 سے زائد قتل عام کے واقعات انجام دے چکا ہے، جن میں 14,000 سے زائد خاندانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان میں سے 2,500 خاندان مکمل طور پر ختم ہو چکے ہیں اور ان کا نام تک شہری ریکارڈ سے مٹا دیا گیا ہے۔سرکاری اعداد و شمار اور اقوام متحدہ کی رپورٹوں کے مطابق، غزہ کی 88 فیصد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں، جبکہ مالی نقصان 62 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے۔ قابض اسرائیلی افواج نے غزہ کے 77 فیصد علاقے پر قبضہ کر کے اسے آگ، بارود اور جبری ہجرت کی سرزمین میں بدل دیا ہے۔قابض اسرائیل نے اب تک 149 تعلیمی ادارے، یونیورسٹیاں اور سکول مکمل طور پر تباہ کیے، 369 کو جزوی نقصان پہنچایا۔ 828 مساجد مکمل طور پر اور 167 جزوی طور پر شہید کی گئیں۔ اس کے علاوہ 19 قبرستان بھی زمین بوس کر دیے گئے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے