कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غزہ میں پیاس کو ہتھیار بنا دیا گیا: قابض اسرائیل کی درندگی نئی حدوں کو چھونے لگی

غزہ:19؍جولائی:غزہ کی پیاسی زمین، پیاسے بچے، پیاسی مائیں اور پیاسے بزرگ اب یہ سب صرف انسانی بحران کی کہانی نہیں بلکہ ایک منظم نسل کشی کا حصہ ہیں۔ قابض اسرائیل نے صرف بارود سے نہیں، پانی جیسے زندگی بخش حق کو ہتھیار بنا کر فلسطینیوں کے وجود پر ضرب لگائی ہے۔غزہ میں پیاس اب صرف موسم کی شدت یا وسائل کی کمی نہیں، بلکہ ایک جان لیوا حقیقت بن چکی ہے۔ غاصب اسرائیلی افواج نے پانی کے ذرائع کو بھی نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں پیاس ایک موت کا سایہ بن کر لاکھوں فلسطینیوں کے سروں پر منڈلا رہی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، غزہ میں پانی کے حصول کے لیے لگی قطاروں پر کی گئی اسرائیلی بمباری میں اب تک سات سو سے زائد بے گناہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور سینکڑوں زخمی ہیں۔ صرف اسی ایک مقصد کے تحت کی گئی یہ 112 درندہ صفت کارروائیاں اس نسل کشی کی بھیانک شکل ہیں۔قابض اسرائیل نے نہ صرف لوگوں کو زندہ جلانے کے لیے بارود برسایا، بلکہ پانی کے 720 کنویں بھی مکمل طور پر تباہ کر دیے، جس کے نتیجے میں تمام کنویں اب غیر فعال ہو چکے ہیں۔ یہ انسانیت سوز جرم اس وقت ڈھایا جا رہا ہے جب غزہ کے 23 لاکھ افراد پہلے ہی ظلم، فاقے، گولیوں اور بمباری کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں۔مرکزاطلاعات فلسطین کی جانب سے پیش کیے گئے ایک ویڈیو رپورٹ میں اس انسانی المیے کو آشکار کیا گیا ہے کہ کس طرح پانی کی بوند بوند کو ترستے لوگ صرف اپنی پیاس نہیں، بلکہ اپنی نسل کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے