कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شام پر اسرائیلی بمباری پورے خطے کے لیے خطرہ ہے ، ایردوآن کی احمد الشرع سے گفتگو

انقرہ:18؍جولائی:شام پر اسرائیلی بمباری کے تازہ واقعے کے بعد ترکیہ کے صدر طیب ایردوآن اور شامی صدر احمد الشرع کے درمیان جمعرات کے روز فون پر رابطہ ہوا اور دونوں رہنماں نے اسرائیلی بمباری سے پیدا شدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اس سلسلے میں ترکیہ کے ایوان صدر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے صدر ایردوآن نے شام کے لیے ترکیہ کی حمایت اور اظہار یکجہتی کیا۔ان کا احمد الشرع سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا ‘ اسرائیلی بمباری ناقابل قبول ہے اور یہ پورے خطے کے لیے خطرہ ہے۔ تاہم انہوں نے شام اور دروز قبیلے کے درمیاں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا۔شام کے صدر احمد الشرع نے اس موقع پر صدر طیب ایردوآن کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور تعریف کی کہ وہ شام کے تحفظ اور علاقائی استحکام کے لیے شام کے ساتھ ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے