कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غزہ میں قابض اسرائیل کے ہاتھوں وحشیانہ نسل کشی جاری، مزید 94 فلسطینی شہید،367 زخمی

غزہ:18؍جولائی:قابض اسرائیل کی جانب سے جاری خون آشام جارحیت نے ایک اور ہولناک دن رقم کر دیا۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی بے گناہ سرزمین پر 94 فلسطینی شہید اور 367 زخمی ہوئے۔فلسطین کی وزارت صحت نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا کہ شہدا کی یہ تعداد گزشتہ ایک دن میں درج ہوئی ہے جن میں ایک ایسی لاشیں بھی شامل ہیں جو ملبے سے نکالی گئیں۔رپورٹ کے مطابق اب بھی کئی بے گناہ افراد ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر پڑے ہیں جن تک امدادی ٹیمیں اور شہری دفاع کے اہلکار مسلسل قابض اسرائیلی حملوں کے باعث پہنچ نہیں پا رہے۔وزارت صحت نے بتایا کہ 7 اکتوبر سنہ2023 سے لے کر اب تک قابض اسرائیل کی جاری درندگی نے غزہ میں 58 ہزار 667 فلسطینیوں کی زندگی کے چراغ گل کر دیے ہیں جب کہ 1 لاکھ 39 ہزار 974 افراد مختلف نوعیت کے زخموں سے چور ہیں۔اسی طرح 18 مارچ سنہ2025 سے، جب قابض اسرائیل نے سیز فائر کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر خون بہایا، اب تک کی شہادتوں کی تعداد 7 ہزار 843 ہو چکی ہے اور زخمیوں کی گنتی 27 ہزار 933 تک پہنچ چکی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھی امدادی قافلوں کے ذریعے لائے گئے مظلوم فلسطینیوں میں سے 26 افراد جام شہادت نوش کر گئے اور 32 سے زائد زخمی حالت میں ہسپتال پہنچائے گئے۔اسی طرح قابض اسرائیلی درندگی کی بھینٹ چڑھنے والے ان فلسطینیوں کی مجموعی تعداد، جو روزی روٹی کی تلاش میں نکلے تھے، بڑھ کر 877 شہدا اور 5432 زخمیوں تک جا پہنچی ہے۔فلسطینی عوام آج بھی اپنے خون سے یہ گواہی دے رہے ہیں کہ ان کا نصب العین آزادی، واپسی اور عزت کی زندگی ہے۔ وہ دنیا کی بے حسی کے باوجود، ایک ظالم اور نسل کش قابض ریاست کے سامنے سینہ سپر ہیں۔ دنیا خاموش ہے، لیکن غزہ چیخ چیخ کر انسانیت کو جگا رہا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے