किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غزہ میں ہولناک قتل عام، ایک دن کے دوران 144 فلسطینی شہیدا، 560 زخمی

غزہ:19؍جون:غزہ کی وزارت صحت نے بدھ کے روز دل دہلا دینے والا انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قابض اسرائیل کے فضائی اور زمینی حملوں میں 144 فلسطینی شہید اور 560 زخمی ہوئے ہیں۔ اس لرزہ خیز خونریزی کے ساتھ 7 اکتوبر سنہ2023 سے شروع ہونے والی نسل کشی کے شکار فلسطینیوں کی تعداد 55 ہزار 637 شہدا اور 1 لاکھ 29 ہزار 880 زخمیوں تک جا پہنچی ہے۔وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ ان شہدا میں چھ ایسے افراد بھی شامل ہیں جن کی لاشیں ان مقامات سے نکالی گئیں جہاں کچھ عرصہ قبل قابض اسرائیل نے بمباری کی تھی۔ اس کے علاوہ 410 سے زائد شہدا وہ ہیں جو بھوک، پیاس اور بیماریوں سے نڈھال ہوکر امدادی اشیا کی تلاش میں نکلے تھے مگر قابض فوج نے ان پر بھی ظلم کی انتہا کر دی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صرف 18 مارچ سے اب تک، قابض اسرائیل کی تازہ جارحیت کے نتیجے میں 5 ہزار 334 فلسطینی شہید اور 17 ہزار 839 زخمی ہو چکے ہیں۔ ہر روز تابوتوں کی قطاریں لمبی ہو رہی ہیں، اور ہسپتال زخمیوں کی کراہوں سے گونج رہے ہیں۔قابض اسرائیل نے 19 جنوری کو نافذ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کو روندتے ہوئے معاہدے کے دوسرے مرحلے سے بھی انکار کر دیا۔ اس انکار کے بعد غزہ ایک بار پھر وحشیانہ قتل عام اور بدترین بھوک و افلاس کے نرغے میں آ چکا ہے۔ 2 مارچ کو قابض اسرائیلی حکام نے غزہ کے تمام بارڈر کراسنگ بند کر دیے، جہاں انسانی امداد سے بھرے ٹرک سرحد پر رکے کھڑے ہیں، مگر ان کے اندر موجود خوراک، ادویات اور پانی تک غزہ کے مظلوم باسیوں کی رسائی بند ہے۔غزہ میں زندہ رہنا اب محض ایک معجزہ ہے۔ دنیا کی خاموشی، عالمی اداروں کی بیحسی اور طاقتور ملکوں کی مجرمانہ چشم پوشی نے قابض اسرائیل کو اس درندگی پر مزید بے خوف کر دیا ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے