किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

قابض اسرائیل کے جرائم اور اس کا تکبر اسے جلد زوال سے دوچار کرے گا:ابو عبیدہ

غزہ:14؍جون:اسلامی تحریک مزاحمت "حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے فوجی ترجمان ابو عبیدہ نے ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ایران پر صہیونی ریاست کی وحشیانہ جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ابو عبیدہ نے اپنی ٹیلی گرام چینل پر ایک بیان میں واضح کیا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کی اصل وجہ ایران کا فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہونا اور مزاحمت کے بہادر جنگجوں کی بھرپور حمایت ہے۔انہوں نے ایرانی رہنماں اور شہدا کی شہادت پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا جو قابض اسرائیل کی ظالمانہ درندگی کے شکار ہوئے۔ابو عبیدہ نے کہا کہ دشمن اسرائیل ایک گمراہ کن غلط فہمی کا شکار ہے اگر وہ سمجھتا ہے کہ یہ غدارانہ حملے مزاحمت کی جبہات کو کمزور کریں گے یا اس کمزور، ناتواں اور گرتے ہوئے قابض ریاست کی بنیادوں کو مضبوط کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ قابض اسرائیل مسلسل ایسی سنگین اور غلط حکمت عملیوں کا ارتکاب کر رہا ہے جو اس کے لیے زوال کا باعث بنیں گی، اور وہ اللہ کی مدد سے اپنے انجام سے قریب تر ہو چکا ہے۔اس کے چند گھنٹے پہلے، قابض اسرائیل نے تہران کی دلکش اور تاریخی ریاست میں ایک وسیع فضائی حملہ کیا، جس کا نام "رائزنگ لائن رکھا گیا اور اس نے تہران کے قلب کو نشانہ بنایا، جہاں سینکڑوں طیاروں نے تہران کے حساس فوجی اور جوہری سائنسدانوں کی جگہوں کو تباہ کیا۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، اس حملے میں کئی بڑے رہنما اور سائنسدان شہید ہو گئے، جن میں جوہری ماہرین مہدی تہرانجی، فریدون عباسی، ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد باقری شامل ہیں، جبکہ رہبر معظم کے مشیر علی شمخانی شدید زخمی ہوئے ہیں۔یہ حملہ فلسطینیوں کی حمایت کے دشمن قابض اسرائیل کی جارحیت کا نیا ثبوت ہے، جس نے نہ صرف فلسطینیوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رکھا ہے بلکہ پورے خطے کو خون میں لت پت کرنے کی سازشیں کر رہا ہے۔فلسطینی قوم کے عزم اور قربانیوں کے سامنے قابض اسرائیل کے یہ جرائم اسے اپنی ہلاکت کی جانب لے جا رہے ہیں، اور تاریخ گواہ ہوگی کہ حق اور حقائق کے ساتھ کھڑے مظلوم فلسطینی کبھی شکست نہیں کھائیں گے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے