कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج ادا کرنے کی سعادت مل گئی

مکہ:4؍جون:لوئیس ابی راشد ستر سالہ یوروگوئین سے تعلق رکھنے والے مسلمان ہیں جنہیں مشرف بہ اسلام ہوئے بیس سال ہو چکے ہیں اور اللہ نے انہیں ادائیگی حج کا موقع دیا ہے۔ انہیں اس سال خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حج اور عمرہ کے اپنے پروگرام کے تحت بطور خاص مہمانوں میں شامل کیا ہے۔شاہ سلمان کی طرف سے مہمانوں کی فہرست میں شامل کیے جانے کے بعد سعودی وزارت برائے اسلامی امور نے اس سلسلے میں شاہی دعوت کو عملی شکل دینے کے لیے اہتمام کیا تاکہ ستر سالہ یہ مہمان روحانی اطمینان اور ادائیگی حج کا فریضہ ادا کر سکیں۔ کیونکہ وہ طویل عرصے سے حج کی سعادت حاصل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا میں نے خانہ کعبہ کو ادائیگی عمرہ کے موقع پر پہلی بار دیکھا۔اس سے قبل میں نے خانہ کعبہ کو صرف ٹی وی پر دیکھا تھا۔جب میں نے خانہ کعبہ کو پہلی بار دیکھا تو میری عجیب کیفیت تھی۔ دل کی دھڑکن تیز ہو گئی تھی۔ میں آج مقدس سرزمین پر اس مقدس مقام پر ہوں۔راشد نے کہا ‘حج کرنا ہر نو مسلم کا خواب ہوتا ہے۔ جب حج پروگرام کے ذریعے میرا عازم حج کے طور پر انتخاب ہوا تو میرے پاس خوشی کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں تھے۔ میں اس پر اللہ کا شکر ادا کرنے کے بعد سعودی عرب کی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ میرا خواب حقیقت میں بدل گیا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے دنیا کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کا حج سے متعلق خواب ایک حقیقت بن گیا ہے۔رچرڈ نے اس موقع پر مزید کہا ’20 سال قبل میرے دوست نے مجھے اسلام سے روشناس کرایا۔ اس دوران میں نے قرآن مجید پڑھنا سیکھا۔ اسی دوران مجھے یقین ہوگیا کہ اسلام ہی سچا مذہب ہے۔’

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے