कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مقبوضہ فلسطین کے اندرونی علاقوں میں اذان پر پابندی کا اسرائیلی حکم مذہبی دہشت گردی ہے:حماس

غزہ:2؍جون:اسلامی تحریک مزاحمت "حماس نے اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے اندر واقع مساجد میں اذان پر پابندی عائد کرنے کے اشتعال انگیز حکم کو سخت ترین الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے اسے ایک خطرناک اشتعال انگیزی اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کی کھلی توہین قرار دیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہونے والے بیان میں حماس نے اس حکم نامے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ اس اقدام کے نہایت سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ حماس کے مطابق یہ قدم ان بڑھتے ہوئے ظالمانہ اقدامات کی ایک کڑی ہے جن میں مساجد اور مقدس مقامات بھی اب محفوظ نہیں رہے۔حماس نے اپنے بیان میں صہیونی ریاست کی مذہبی عبادات، شعائر اسلامی اور مقدسات کے خلاف جاری اس منظم یلغار کو کھلی مذہبی جنگ سے تعبیر کیا۔ حماس کا کہنا ہے کہ اذان پر پابندی جیسے اقدامات تمام بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کے ان معاہدوں کی صریح خلاف ورزی ہیں جو مذہبی آزادی اور مقدس مقامات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ضامن ہیں۔حماس نے کہا کہ قابض اسرائیلی حکومت اور اس کے انتہاپسند وزرا کی سرپرستی میں فلسطینیوں، ان کی مساجد اور مقدس مقامات پر ڈھائے جانے والے بڑھتے ہوئے حملے، صہیونی دشمن کے خلاف عوامی غضب کو بھڑکائیں گے اور فلسطینی قوم کی مزاحمت کو مزید مضبوط کریں گے۔حماس نے اندرون فلسطین کے بہادر اور باعزم عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے مقدسات اور مساجد کے تحفظ کیلئے ہر ممکن جدوجہد تیز کریں۔ ان سے کہا گیا ہے کہ وہ ایک واضح پیغام دیں کہ تاریخی اور دینی حقوق پر کسی کو قبضہ جمانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔اسرائیلی اخبار "ہارٹز نے انکشاف کیا ہے کہ بن گویر نے تقریبا دس روز قبل اپنے دفتر میں ایک خفیہ اجلاس منعقد کیا تھا جس میں اس نے پولیس افسران کو یہ حکم دیا تھا کہ وہ عرب شہروں اور قصبوں میں مساجد سے بلند ہونے والی اذان پر سخت پابندیاں عائد کریں۔ اس نے اذان کو "ناگوار شور قرار دیتے ہوئے دعوی کیا کہ اس کا بند کیا جانا ضروری ہے۔حماس کے اس پرزور بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اذان پر قدغن کا یہ ناپاک اقدام نہ صرف مسلمانوں کے بنیادی مذہبی حق پر حملہ ہے بلکہ یہ قابض اسرائیل کی اس سوچ کی بھی عکاسی کرتا ہے جو فلسطینی قوم کو ان کی سرزمین، تاریخ اور ایمان سے کاٹنے پر تلی ہوئی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے