किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اریبہ فاطمہ محمد سلیم انصاری کی دہم جماعت میں قابل تعریف کامیابی

پربھنی:18؍مئی ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) مؤیدالمسلمین ہائی اسکول پربھنی کی ہونہار طالبہ اریبہ فاطمہ محمد سلیم انصاری نے امسال دسویں جماعت کے امتحان میں نمایاں نمبروں سے کامیابی حاصل کر کے اپنے اسکول، اساتذہ اور والدین کا نام روشن کیا ہے اریبہ فاطمہ محمد سلیم انصاری کو جملہ ℅ 72.20 فیصد نمبرات حاصل ہوئے ہیں۔ اریبہ فاطمہ کو اردو میں 74، مراٹھی میں 69 ، انگریزی میں 85 ، ریاضی میں 42، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں 63 اور سوشل سائنس میں 70 نمبرات حاصل ہوئے ہیں۔ اریبہ فاطمہ محمد سلیم انصاری نے اپنی انتھک محنت، والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی رہنمائی کے ذریعہ یہ قابل تعریف کامیابی حاصل کی ہے۔اور یہ ثابت کیا ہے کہ محنت اور مستقل مزاجی سےپڑھائی کرنے والے طلبہ کے لیے کامیابی کی منزلیں ان کا انتظار کرتی ہیں اس کامیابی پر دی میمن مرچنٹس اسو سی ایشن کے تمام ذمہ داران ، صدر مدرس ،اساتذہ ، اہل خانہ اور رشتہ داروں اور بلخصوص محمد سرورشریف معلم مؤیدالمسلمین پرائمری اسکول نے اپنی جماعت اول تا چہارم کی طالبہ رہ چکی اریبہ فاطمہ محمد سلیم انصاری کو مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اریبہ فاطمہ یہ محمد سلیم انصاری ( بوٹ والے ) ساکن پیٹھ محلہ کی دختر اور مرحوم ابراہیم صاحب بوٹ والے کی پوتی ہے

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے