कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم ( اقوالِ زرین۔ قسط:20)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

٭ ماں کا عزم چٹان جیسا مضبوط ہوتا ہے۔

٭ ماں کی دُعا کا مقابلہ کوئی شے نہیں کرسکتی۔

٭ لوگوں کے دلوں میں اپنا مقام اس طرح بنا لو کہ مر بھی جاؤ تو تمھارے لیے روئیں اور اگر زندہ ہو تو تم سے ملنا پسند کریں۔

٭ ببول کے پتوں جیسا نہ بنو جو وقت آنے پر سوٗکھ کر گر جاتے ہیں ‘ بنو تو مہندی کے پتوں کی طرح جو خود پس کر بھی دوسروں کی زندگی میں رنگ بھر دیتے ہیں۔

٭ نیک بننے کے لیے ایسی کوشش کرو جیسی کوشش خوبصورت دِکھنے کے لیے کرتے ہو۔

٭ اگر تم اپنے تکبر کو توڑنا چاہتے ہو تو کسی غریب یا مفلس کو سلام کیا کرو۔

٭ موت سب سے بڑی حقیقت ہے جس کو ہر شخص بھلا بیٹھا ہے اور زندگی سب سے بڑا دھوکا ہے جس کے پیچھے ہر شخص بھاگ رہا ہے۔

٭ احسان دُشمن کو بھی زیر کرلیتا ہے۔

٭ سچ بولنے والا دُشمن جھوٹے دوست سے اچھا ہے۔

٭ سب سے اچھا نشہ خدمت خلق کا ہے۔

٭ اصلی کمال علم اور عمل دونوں کو جمع کرنے میں ہے۔

٭ موت کو یاد رکھنا نفس کی تمام بیماریوں کا علاج ہے۔

٭ کردار انسان کا وہ حسن ہے جسے زوال نہیں۔

٭ ایک جھوٹ سے بہت سے جھوٹ جنم لیتے ہیں۔

٭ جب تمھیں وِراثت میں مفلسی اور تنگ دستی ملے تو نیکی اور شرافت کو اپنا سرمایہ بنالو۔

٭ موبائل اور دل اِتنے پاک رکھو کہ جب کوئی کھول کر دیکھے تو شرمندگی نہ ہو۔

٭ جس طرح لوگ مُردہ لوگوں کو کندھا دینا ثواب سمجھتے ہیں اسی طرح لوگ زندہ لوگوں کو سہارا دینا افضل سمجھ لیا کریں تو زندگی آسان ہوجائے گی۔

٭ کسی کے خلوص اور پیار کو اس کی بیوقوفی مت سمجھو ورنہ کسی دن تم خلوص اور پیار کرو گے اور لوگ تمھیں بیوقوف سمجھیں گے۔

٭ غلطی پر ساتھ چھوڑنے والے تو بہت مل جاتے ہیں ‘ لیکن غلطی پر سمجھا کر ساتھ نبھانے والے بہت کم ملتے ہیں۔

٭ جنھیں خواب دیکھنا اچھا لگتا ہے انھیں رات چھوٹی لگتی ہے اور جنھیں خواب پورا کرنا اچھا لگتا ہے انھیں دِن چھوٹا لگتا ہے۔

٭ جب غلطی ثابت ہوجاتی ہے تو عقلمند اپنے آپ کو درست کرلیتا ہے اور جاہل ضد پر اڑا رہتا ہے۔

٭ گفتگو ‘ ایک ایسا عمل ہے جس کی وجہہ سے انسان لوگوں کے دل میں اُتر جاتا ہے یا لوگوں کے دل سے اُتر جاتا ہے۔

٭ وفا سیکھنی ہو تو پھولوں سے سیکھو جو شاخ سے جدا ہو کر مُرجھا جاتے ہیں۔

٭ خوش اخلاقی ایک پھول ہے جس کی خوشبو سے سب لوگ کھینچے چلے آتے ہیں۔

٭ صورت بغیر سیرت کے ایسا پھول ہے جس میں کانٹے زیادہ ہوں اور خوشبو بالکل نہ ہو۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے