कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

قومی پنچایت راج دن

تحریر: شیخ عمران نواب
معلم ضلع پریشد اردو اعلیٰ تحتانی اسکول، دیولگاؤں مہی (ضلع بلڈھانہ)
موبائل نمبر : 8888333769

آج قومی پنچایتی راج دن ہے۔ یہ دن ہر سال 24 اپریل کو گاؤں کی ترقی کے لیے منایا جاتا ہے۔ لیکن کیا آپ بھارت میں پنچایتی راج سے متعلق دلچسپ حقائق جانتے ہیں؟ ہندوستان میں کب شروع ہوا؟ کتنی پنچایتیں ہیں؟ آخر ملک میں یہ دن ہر سال 24 اپریل کو ہی کیوں منایا جاتا ہے؟ ہم آپ کو ‘قومی پنچایتی راج دن’ سے متعلق کچھ دلچسپ حقائق بتا رہے ہیں۔
ملک میں کب لاگو ہوا پنچایتی راج؟
ملک میں پہلی بار پنچایتی راج راجستھان سے شروع ہوا تھا۔ ملک میں پنچایتی راج نظام کی پہلی بنیاد راجستھان کے ناگور ضلع میں رکھی گئی۔ 2 اکتوبر 1959ء کو گاندھی جینتی کے موقع پر بھارت کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے پنچایتی راج نظام متعارف کرایا تھا۔
کب سے شروع ہوا یومِ پنچایتی راج؟
گاندھی جی کے دیہی ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے کے لیے 1992ء میں آئین میں 73 ویں ترمیم کی گئی اور پنچایتی راج ادارے کا تصور پیش کیا گیا۔ اس قانون کی رو سے بلدیاتی اداروں کو زیادہ سے زیادہ اختیارات دیے گئے۔ 24 اپریل کا دن ہندوستانی آئین کے 73ویں ترمیمی ایکٹ 1992ء کی منظوری کا دن ہے۔ قومی پنچایتی راج دن منانے کی شروعات 2010ء میں وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کی تھی۔
پنچایتی راج میں کتنی سطحیں ہوتی ہیں؟
بھارت میں پنچایتی راج تین سطحوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہ تین درجے پنچایتی راج نظام کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔ ان تین سطحوں میں گرام پنچایت (گاؤں کی سطح پر)، پنچایت سمیتی (تعلقہ سطح پر) اور ضلع پریشد (ضلع سطح پر) شامل ہیں۔ 20 لاکھ سے زیادہ آبادی والی تمام ریاستوں میں گاؤں، تعلقہ اور ضلع کی سطح پر پنچایتیں بنتی ہیں۔
ملک میں مجموعی طور پر کتنی پنچایتیں ہیں؟
اس وقت ہمارے ملک میں 2.51 لاکھ پنچایتیں ہیں جن میں 2.39 لاکھ گرام پنچایتیں، 6904 پنچایت سمیتیاں اور 589 ضلع پریشدیں شامل ہیں۔
پنچایتوں کی معیاد:
پنچایتی راج کی معیادِ کار پانچ سال ہوتی ہے۔ اسے معیاد مکمل ہونے سے قبل بھی تحلیل کیا جا سکتا ہے۔ پنچایت کی مدت پوری ہونے یا تحلیل ہونے کے چھ ماہ کے اندر انتخابات کرانا لازمی ہے۔
پنچایتی راج کیسے چلتا ہے؟
گاؤں کی سطح پر تمام اختیارات سرپنچ کے پاس تھے۔ لیکن اب گاؤں، تعلقہ اور ضلع کی سطح پر انتخابات ہوتے ہیں اور نمائندے منتخب ہوتے ہیں۔ پنچایت میں درجِ فہرست ذاتوں، درجِ فہرست قبائل اور خواتین کے لیے ریزرویشن ہوتا ہے۔ پنچایتی راج اداروں کو مختلف اختیارات دیے گئے ہیں تاکہ وہ موثر طریقے سے کام کرسکیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے