कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

یکجہتی کی اہمیت

تحریر: مولانا میر ذاکر علی محمدی، پربھنی
9881836729
بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف

سب سے پہلے قرآن کریم نے یہ درس اور پیغام دیا یے کہ آپس میں انتشار مت کرو، کیونکہ انتشار موت ہے، اور اتحاد زندگی اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رہو۔ اس لیے کہ جماعت اور اجتماعیت پر اللہ کی نصرت اور جماعت پر اللہ کا ہاتھ ہوتا ہے۔ ید اللہ علی الجماعت جس طرح ایک اینٹ سے دیوار نہیں بنتی دیوار کے مکمل ہونے کے لیۓ۔ کئ اینٹوں کا ہونا لازمی ہے تب ہی ایک طاقت ور دیوار بنتی ہے۔ جب تک آپسی اتحاد نہ ہو تب تک کوئ مثبت نتائج موصول نہیں ہوں گے۔ اللہ اور اسکے رسول کی اطاعت کرو ، اور آپس میں اختلاف نہ کرو۔ ورنہ تم کمزور اور بزدل ہوجاوگے ، اور تمہاری ہوا اکھڑ جاے گی۔ صبر و استقامت سے کام لو۔ بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ اردو ارشاد ہے۔ اگر آپ اللہ کی مدد کروگے تو اللہ تمہاری مددکریگا۔ اور تمہارے قدم جمادیگا کامیابی اور فتح آپ کی مقدر ہوگی۔ اللہ کی مدد سے مراد کیا ہے؟ اللہ ہی تمام کائنات زمین آسمانوں میں جو موجود ہے اسکی نگہبانی کرتا ہے۔ اسے کسی چیز کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ بے نیاز ہے۔ مفسرین نے لکھا ہے کہ اللہ کی مدد سے مراد اسکی اتاری ہوئ شریعت کو اپنی زندگیوں میں نافذ کرنا۔ اللہ اور اس کے رسول کی فرما برداری کرنا۔ صراط مستقیم پر چلنا، انسانیت کا علمبردار اور انسانیت کی خدمت اور اخلاقی اقدار کو فروغ دینا، اخوت بھائ چارگی، اللہ کی مخلوق سے محبت و الفت، اور ایک صالح اور بہترین معاشرہ کی تشکیل دینا ۔ اسی کا نام service to men is service to God یعنی انسانیت سے محبت انسانیت کی خدمت خدا کی خدمت کے مترادف ہے۔ یہ تمام اوصاف ہمیں یکجہتی اور اتحاد و اتفاق سے رہنے کی دعوت سخن دیتے ہیں۔ یکجہتی سے ہی انقلاب رونما ہوتے ہیں ۔ ورنہ انتشار اور تفرقہ موت کے مترادف ہے۔ جس کا ہم آج شکار ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم کامیابی کے نشان کو حاصل کرنے سے بہت دور ہیں۔ دریا میں ایک ( dry leaf) سوکھا پتہ گرا دریا میں کوئ ہلچل نہیں ہوئ ، دریا میں ایک وزنی پتھر گرا اس بار دریا میں وزنی پتھر کے وجہ سے دریا میں لہریں نمودار ہوئ۔ ایسے ہی انقلاب وزنی اور اتحاد و اتفاق کی طاقت سے آتا ہے۔ بے وزنی اور شہرت طلب کرنے والے افراد سے انقلاب آنا ممکن نہیں۔ انگریزی فلاسفر کا قول ہے ۔ Things are done, when men and mountain meets. یعنی بڑے بڑے کام تب ہی انجام پذیر ہوتے ہیں ، جب آدمی اور پہاڑ ملتے ہیں۔ پہاڑ کو ایک آدمی ریزہ ریزہ نہیں کرسکتا۔ لیکن کئ آدمی پہاڑ کو ریزہ ریزہ کرسکتے ہیں۔ آپ ﷺ نے ایک مرتبہ اپنی دونوں ہاتھوں کی انگلیاں ایک دوسرے میں ملاکر کہا ۔ ایمان والوں کو اس طرح باہمی اور ایک دوسرے سے مربوط ہوکر ( unity) اتحاد سے رہنا چاہیے۔ اکیلی بھیڑ یا بکری کو خونخوار جانور آسانی سے شکار بنا سکتا ہے۔ جو قوم کو سب سے اآگے جانا تھا ۔ وی اب سب سے ہیچھے ہے۔ جس قوم کو سب سے پہلے تعلیم کی ہدایت دی گئ وہ تعلیمی اعتبار ( Educatioal ratio) سے دیگر قوموں کے ہیچھے ہے۔گویا کہ ہم خواب غفلت میں سورہے ہیں۔ اور یہ کہ ہم سونے کا ناٹک کر رہے ہیں۔ سونے والے کو بآسانی جگایا جاسکتا ہے۔ لیکن جو سونے کا ناٹک کر رہا ہو اس کو جگانا ممکن نہیں ۔ اسرائیل کی چوتھی خاتون وزیر اعظم گولڈا مئیر ( Golda meir) پیدائیش 3 مئ 1898 وفات 8 ڈسمبر 1978 نے 1969 میں یہ بیان دیا تھا کہ جب ہم نے مسجد اقصی کو آگ لگائ اس رات میں رات بھر نہیں سوئ اس خوف سے کہ عرب فوجیں اسرائیل میں داخل ہوگی۔ لیکن اگلی صبح کا سورج طلوع ہوا۔ تو یہ بات سمجھ میں آئ کہ ہم کچھ بھی کرسکتے ہیں کیونکہ ہم ایک ایسی ( مسلمان) قوم سے مقابلہ کر رہے ہیں جو سورہی ہے۔ہمارے لیۓ کچھوے کی یہ مثال کافی ہے کہ جس نے اپنی دھیمی رفتار ہی سے صحیح لیکن مسلسل کوشش سے برق رفتار خرگوش کو شکست فاش دی تھی ۔ اللہ نے مسلمانوں کے کامیابی کی شرط بتائ ہے ۔ مفہوم ہے۔ آپ ہی سر بلند رہوگے اگر تم سچے پکے مومنانہ اوصاف کے حامل ہو۔ پھر ارشاد باری ہے۔ قد افلح المومنون۔ مومن کامیاب ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے