कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غزہ والوں کی نقلِ مکانی کی تجویز سے ٹرمپ کی واضح دستبرداری: حماس کی جانب سے خیرمقدم

غزہ۔واشنگٹن:13؍مارچـ:حماس کے ترجمان حازم قاسم نے بدھ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ سے فلسطینیوں کی مستقل نقلِ مکانی کی تجویز سے واضح دستبرداری کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ "انتہائی صہیونی حق” کے نظرئیے سے ہم آہنگ ہونے سے گریز کریں۔بدھ کے روز وائٹ ہاس میں آئرش وزیرِ اعظم مائیکل مارٹن سے ملاقات کے دوران ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا، "کوئی بھی کسی فلسطینی کو غزہ سے نہیں نکال رہا”۔ حماس کے عہدیدار کا یہ بیان اس کے بعد آیا ہے۔قاسم نے بیان میں کہا، "اگر امریکی صدر ٹرمپ کے بیانات غزہ کے لوگوں کی نقلِ مکانی کے کسی بھی خیال سے دستبرداری کی نمائندگی کرتے ہیں تو ہم ان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ہم (حماس) مطالبہ کرتے ہیں کہ قابض اسرائیل کو جنگ بندی معاہدے کی تمام شرائط پر عمل درآمد کرنے کا پابند بنا کر اس پوزیشن کو مزید تقویت دی جائے۔”اتوار کے روز حماس کے رہنما کے سیاسی مشیر طاہر النونو نے گذشتہ ہفتے قطری دارالحکومت میں واشنگٹن سے بے مثال، براہِ راست مذاکرات کی تصدیق کی جس میں غزہ میں حماس کے زیرِ حراست دوہری شہریت کے حامل ایک امریکی اسرائیلی کی رہائی پر توجہ مرکوز کی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ حماس کے رہنماں اور امریکی قیدی مذاکرات کار ایڈم بوہلر کے درمیان ملاقاتوں میں یہ بات بھی ہوئی کہ جنگ کے خاتمے کے لیے مرحلہ وار معاہدے پر عمل درآمد کیسے کیا جائے۔ثالثین چونکہ جنوری میں شروع ہونے والی 42 روزہ جنگ بندی میں توسیع کے لیے دبا ڈال رہے ہیں تو اسرائیل اور حماس نے ہفتے کے روز اشارہ دیا کہ وہ جنگ بندی مذاکرات کے اگلے مرحلے کی تیاری کر رہے ہیں۔حماس کے ایک وفد نے گذشتہ دو دنوں میں مصری ثالثین سے ملاقات کی اور جنگ بندی کے اگلے مرحلے پر مذاکرات کے لیے اپنی تیاری کا اعادہ کیا۔ اسرائیل نے پیر کو مذاکرات کاروں کو دوحہ بھیجا۔بوہلر اور حماس کے درمیان مذاکرات سے واشنگٹن کی وہ عشروں پرانی پالیسی ختم ہو گئی جس کے تحت وہ حماس سے بطور دہشت گرد تنظیم مذاکرات سے گریز کرتا تھا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے