कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مسجد اقصی میں 65 ہزار فلسطینیوں نے نماز عشا تراویح ادا کی

مقبوضہ بیت المقدس :13؍مارچ:قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی نمازیوں کی مسجد اقصی میں داخلے اور وہاں پر عبادت پر عائد غیر انسانی پابندیوں کے باجود ہزاروں فلسطینیوں نے گذشتہ شب مسجد اقصی میں عشا اور تراویح کی نماز ادا کی۔بدھ کی شام تقریبا 65 ہزار فلسطینیوں نے اسرائیلی قابض حکام کی طرف سے عائد پابندیوں کے باوجود بابرکت مسجد الاقصی میں عشا اور نماز تراویح ادا کی۔القدس میں اسلامی اوقاف کے محکمے نے کہا کہ "قابض حکام کی طرف سے مسلط کی گئی پابندیوں کے باوجود باوجود ہزاروں فلسطینیوں نے مسجد اقصی کے اندر عشا اور تراویح کی نماز ادا کی قابض فوج نے متعدد نوجوانوں کو مسجد اقصی میں نماز ادا کرنے کے لیے داخل ہونے سے روک دیا جب کہ مسلسل مسجد اقصی اور اس کے اطراف میں پابندیاں سخت کی گئی ہیں۔ قابض فوج کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس، غرب اردن سے آنے والے فلسطینیوں اور مقبوضہ شمالی فلسطین کے فلسطینی مسلمانوں کو بھی قبلہ اول تک رسائی سے روک رکھا ہے۔ اس کے باوجود پابندیاں توڑ کر فلسطینی قبلہ اول میں پہنچنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔دوسری جانب کل بدھ کو سیکڑوں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصی میں گھس کر تلمودی تعلیما کے مطابق مذہی رسومات ادا کیں۔اس موقعے پر قابض فوج اور پولیس کی جانب سے انہیں فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے