कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن فیم اور سی ای ای کے اشتراک سے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ئز مقابلہ جات

پربھنی :18 فروری ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا موضوع بڑا اعلی و ارفع ہے اس موضوع پر قلم اٹھانا ، تحقیق کرنا ، تحریر کرنا ، تقریر کرنا یا اس سے متعلق کوئی کام کرنا اور اپنی بساط کے مطابق کوشش کرتے ہوئے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ و سلم میں نذ ر عقیدت پیش کرنا سعادت کی بات ہے یہ بہت بڑا شرف ہے اور ایسا شرف ہے جس میں کسی انسان کا کمال نہیں بلکہ اللہ کی رحمت و عطا کا ہاتھ ہے کہ جسے نصیب ہو جائے وہ خوش نصیب کہلائے اس بار یہ سعادت و خوش نصیبی دی میمن مرچنٹسں اسوسی ایشن ، فیڈریشن آف آل مائناریٹی آرگنائزیشن ، سینٹر فار ایجوکیشنل ایکسیلنس کے حصے میں آئی ہے اس ضمن میں نو نہالا ن قوم و ملت میں دینی شعور پیدا کرنے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم سے واقفیت ، قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کے رحجان کو فروغ دینے اور دیگر مقاصد کے حصول کی غرض سے ایک عظیم الشان سیرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم کوئز مقابلےجات کا مورخہ 22 اور 23 فروری 2025 بروز سنیچر و اتوار بمقام بی رگھوناتھ ہال نزد ایس – پی آفس انعقاد عمل میں آرہا ہے یہ کوئز مقابلہ جات پنجم تا نہم جماعت کےطلبہ کے لیے منعقد کیےجا رہے ہیں جو تین گروپ پر مشتمل ہے گروپ الف پنجم تاہفتم لڑکے لڑکیاں گروپ ( ب) ہشتم تا نہم لڑکے اور گروپ ( ج ) ہشتم تا نہم لڑکیاں اس ترتیب پر مشتمل ہے مقابلے میں حصہ لینے کے لیے طے شدہ مقررہ تاریخ تک شہر پربھنی کے عصری مدارس کے صدرالمدرسین نے اپنی دینی وملی بیداری کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے اسکول کی اس مقابلے میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی تفصیلات روآنہ کر دی ہیں گرو پ( الف ) سے جملہ 26 ٹیمیں اس مقابلے میں شرکت کر رہی ہیں جبکہ گروپ ب سے 11 اور گروپ ( ج ) سے 16 ٹیمیں مقابلہ میں حصہ لے رہی ہیں مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیموں سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مقابلے کے لیے بہترین تیاری کرتے ہوئے مقابلے کے دن مقرر وقت سے قبل پہنچنے کی گزارش دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن کے صدر افضل حاجی اشرف پاڈیلا ، تحسین احمد خان صدر فیڈریشن آف آل مائناریٹی آرگنائزیشن ، خمیسہ غلام محمد مٹھو صدر سینٹر فار ایجوکیشنل ایکسیلنس ، صدر مدرس مؤیدالمسلمین پرائمری اسکول محمد عبدالباسط ، سیرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم پروگرام کے کنونیئرمحمد یونس انصاری ، سیرت کوئز مقابلے کے کنونیئرجلیل احمد و تینوں تنظیموں کے دیگر ذمہ داران وراکین نے کی ہے جلسہ تقسیم انعامات 23 فروری بروز اتوار 2:30 بجے بمقام بی رگھوناتھ ہال نزد ایس پی آفس پربھنی منعقد ہوں گے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے