कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقراء اسکول کو مثالی ایوارڈ، تعلیم و تربیت میں بہترین کارکردگی کا اعتراف

پربھنی:15؍فروری ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) مورخہ 15 فروری 2025 بروز سنیچر ثنا ءایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام اقراء اردو پرائمری و ہائی اسکول طوبیٰ جونیئر کالج کو تعلیمی میدان میں بے مثال کامیابی پر مثالی اسکول ایوارڈ سے نوازا گیا ہے یہ ایوارڈ اسکول کی تعلیمی معیار نصاب کی جدیدیت طلباء کی بہترین کارکردگی اور اسکول میں ہونے والے غیر نصابی سرگرمیوں میں شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے دیا گیا ہے ایوارڈ کی تقریب جن سہیوگ سیوا بھاوی سنستھا کی جانب سے 09 فروری 2025 بضمن حضرت سید شاہ تراب الحق کے عرس کے موقع پر تحریری و تقریری مقابلوں کا انعقاد رکھا گیا تھا جہاں شہر بھر کے مختلف تعلیمی اداروں کے نمائندگان اسکول انتظامیہ والدین اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔اسکول کے سیکریٹری جناب محترم سید مجاہد علی سر کی موجودگی میں ہیڈ ماسٹر محترم سید مشتاق علی سر اور رئیس سرنے شہر پربھنی کے مشہور وکیل ایڈوکیٹ اشوک سونی صاحب پروفیسر نیتا گائک ورڈ صاحبہ سابق ڈپٹی کلیکٹر گاونڈے صاحب اور تقریری و تحریری مقابلوں کے کنونیر صحافی محمود خان صاحب کے ہاتھوں سے یہ اوارڈ دیا گیا ۔ اقراء اسکول کومثالی ایوارڈ ملنے کی خوشی میں سیکریٹری محترم جناب سید مجاہد علی سرنے بے حد خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ہمارے اساتذہ اور طلباء و طالبات کی محنت کا نتیجہ ہے ہم نے ہمیشہ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی ہے کہ ہمارا اسکول نہ صرف تعلیمی میدان میں بلکہ اخلاقی اور ثقافتی لحاظ سے بھی طلبہ کی بہترین تربیت فراہم کرے اسکول کے اس شاندار ایوارڈ کے حصول پر اساتذہ اور طلبہ نے خوشی کا اظہار کیا ۔ اس کے علاوہ اسکول میں بہترین کارکردگی کرنے والے اساتذہ کو مثالی ٹیچر ایوارڈسے بھی نوازا گیا جن میں ہیڈ ماسٹر (اقراء ہائی اسکول ) محترم سید مشتاق علی سر پرائمری ٹیچرشیخ ثناء اشرف علی باجی صاحبہ شامل ہے ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے