कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دارالعلوم حبیبیہ گوکل واڑی کرنجکھیڑہ کا دوسرا سالانہ اجلاس منعقد

پھلمبری:7؍فروری (سیّد عبدالقدوس علی) دارالعلوم حبیبیہ گوکل واڑی کرنجکھیڑہ تعلقہ کنڑضلع اورنگ آباد مہاراشٹر میں دوسرا سالانہ عظیم الشان جلسہ عام بعنوان تعلیمی مظاہرہ منعقد ہوا جس کی صدارت حضرت مولانا قاری محمد اقبال صاحب ناظم مدرسہ فیض العلوم وجنر سیکرٹری جمیت علماء پونہ نے فرمائی، بطور مقرر خصوصی حضرت مولانا مفتی عبدالباسط قاسمی شیخ الحدیث دارالعلوم جامعہ نظامیہ صوفیہ پونہ موجود رہے، دارالعلوم حبیبیہ گوکل واڑی کے طلباء کرام نے دل چسپ پروگرام پیش کیا ، جلسہ میں شریک احباب نے طلباء کرام کو انعامات سے نوازا ، اطراف واکناف کی عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، الحمدللہ اطراف واکناف کے تمام چالیس ائمہ عظام کو دارالعلوم حبیبیہ گوکل واڑی کے ذریعہ سے اور مجلس علماء سلوڑ کی جانب سے تمام چالیس ائمہ عظام کو مع اھلیہ کے ایک ایک جوڑ کپڑا ہدیہ تبرک پیش کیا گیا ، نظامت کے فرائض قاری محمد آصف صاحب جالگاؤں نے انجام دیئے ، مولانا اظہر صاحب امام وخطیب مسجد راشدہ چنچولی نے دارالعلوم حبیبیہ کا رودادوبجٹ پیش کیا ، جلسہ میں بطور مہمانان خصوصی صدر مجلس علماء سلوڑ حافظ عبدالقادر صاحب امام وخطیب جامع مسجد سلوڑ ومولانا ایوب صاحب مظاہری ناظم مدرسہ امام ربانی تانڈا بازار وجناب فیروز خان صاحب اورنگ آباد جناب محسن خان صاحب، خان ہاسپٹل اینڈ میڈیکل گھاٹ ناندرہ ڈاکٹر ضمیر صاحب امیر جماعت کرنجکھیڑہ، جمیع مجلس علماء کرنجکھیڑہ وچنچولی سینٹر نیز قاری اسماعیل ومولا عثمان واساتذہء عظام مدرسہ اصحاب صفہ ریٹھی شریک رہے ، اخیر میں صدر جلسہ کے پر مغز خطاب ودعاء پر جلسہ اختتام پذیر ہوا ، یہ اطلاع قاری امان اللہ خان صاحب اشاعتی ناظم مدرسہ دارالعلوم حبیبیہ گوکل واڑی کرنجکھیڑہ نے پریس نوٹ کے ذریعہ دی ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے