कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

رحمن فاؤنڈیشن پر بھنی برانچ کی جانب سے کینسر کے عالمی دن پر NEET کے طلبہ کی رہنمائی

پر بھنی:5؍فروری ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) بتاریخ 4 فروری 2025 بروز منگل رحمن فاؤنڈیشن پر بھنی برانچ کی جانب سے کینسر کے عالمی دن کے موقع پر نیٹ کے طلبہ کے لیے خصوصی رہنمائی پروگرام کا بمقام قاضی فزکس اور نوبل کیمسٹری کلاسز کے طلبہ کے لیے انعقاد عمل میں آیا ۔اس موقع پر شہر پر بھنی کے مشہور و معروف ڈاکٹر زبیر (چائلڈ اسپیشلسٹ مسکان ہاسپٹل ) اور ڈاکٹر شیخ اجمل ( ایم بی بی ایس جیلانی ہاسپٹل ) نے نیٹ کے طلبہ کو کینسر سے متعلق رہنمائی کرتے ہوئے کینسر کیا ہوتا ہے کینسر کی علامتیں کینسر کی وجوہات اور کینسر جیسی مہلک بیماری سے بچنے کی تدابیر سے نیٹ کے طلبہ کو واقف کروایا ۔ اس موقع پر رحمن فاؤنڈیشن کے ذمہ داران عبدالرشید باغبان ، عبدالقدیر بھائی ، فرجاد جاسم ، تو فیق انعامدار ، ڈاکٹر ماعطف موجود تھے۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں سید مقصود ، زبیر باغبان ،جنسیوا شہباز بھائی، جنید خان و نورالامین نے محنت کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے