कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نیشنل اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کلیان میں کریئر گائیڈنس و موٹیویشنل لیکچر کا انعقاد

ڈاکٹر الطاف صاحب بنگلور کا طلباءو طالبات سے خطاب

کلیان5؍ فروری (سید شوکت علی): ایجوکیشنل اپلفٹ سوسائٹی کے زیر انصرام ادارہ نیشنل اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کلیان کے کمیونٹی ہال میں کریئر گائیڈنس و موٹیویشنل لیکچر برائے طلباء وطالبات جماعت نہم تا بارہویں کا دو سیشن میں انعقاد عمل میں آیا ۔ جس میں ایجوکیشنل اپلفٹ سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری محترم ڈاکٹر فرقان مرمکر صاحب و ڈاکٹر الطاف صاحب ( بانی شفا ہاسپٹل بنگلور) نے بحیثیت مقرر شرکت کی ۔ پرنسپل عبداللہ خان صاحب نے مہمان مقرر ڈاکٹر الطاف صاحب کا استقبال کیا ۔ بعدازاں ایجوکیشنل اپلفٹ سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری محترم ڈاکٹر فرقان مرمکر صاحب نے مہمان مقرر ڈاکٹر الطاف صاحب کا اجمالی تعارف پیش کرتے ہوئے پروگرام کو منعقد کرنے کی غرض و غایت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ طلباء و طالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے مہمان مقرر ڈاکٹر الطاف صاحب نے اپنے گراں قدرتجربہ کی بنیاد پرعصر حاضر کے تقاضوں کے پیش نظر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے موقع اپنی صلاحیتوں کی خود شناسی کر اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات پرعمل پیرا ہوکر زندگی گزارنے کی تلقین کی ۔ پروگرام کے آخر میں محترم ڈاکٹر الطاف صاحب و محترم ڈاکٹر فرقان مرمکر صاحب نے طلباء و طالبات کے سوالات مثلاً مستقبل میں گول سیٹنگ ، کیریر پلاننگ ، درپیش چیلنجز وغیرہ موضوعات پر تسلی بخش جوابات دے کر مطمئن کیا۔ دوران پروگرام طلباء و طالبات نے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررین کے اہم ترین خطاب کو بغور سماعت کیا ۔ مزکورہ پروگرام اسٹنٹ ہیڈ مسٹریس محترمہ نزہت رضوی صاحبہ ، جونیئر کالج سپروائزر محترم سید فہیم الدین سر ، بوائز سیکشن کے سپروائزر محترمہ زرینہ شاہ صاحبہ ، گرلز سیکشن کی سپروائزر محترمہ بتول انتولے صاحبہ کے علاوہ جونیئر کالج ،بوائز سیکشن ، گرلز سیکشن کے اساتذہ کرام نے شرکت کی اور پروگرام کو کامیاب بنانے میں اپنا تعاون پیش کیا ۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے