कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

5 روپئے کے نوٹ اور 20 روپئے کے سکے قانونی کرنسی

قبول کرنے کی ضلع کلکٹر راہول کرڈیلے کی اپیل

ناندیڑ: 10 جون (نمائندہ اعتبار) ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے جاری کردہ 5 روپئے کے نوٹ اور 20 روپئے کے سکے مکمل طور پر قانونی کرنسی (لیگل ٹینڈر) ہیں اور ہر قسم کے لین دین میں ان کا قبول کرنا لازمی ہے۔ تاہم بعض مقامات پر ان نوٹوں اور سکوں کو قبول کرنے سے انکار کیے جانے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔اس سلسلے میں ضلع کلکٹر راہول کرڈیلے نے ضلع کے تاجروں، کاروباری اداروں، سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، بینکوں اور عام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ 5 روپئے کے نوٹ اور 20 روپئے کے سکوں کو کسی بھی شک یا غلط فہمی کے بغیر قبول کیا جائے۔ضلع کلکٹر راہول کردیلے نے واضح کیا ہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے جاری کردہ تمام کرنسی نوٹ اور سکے مکمل طور پر معتبر اور قانونی ہیں، لہٰذا ان کو قبول کرنے سے انکار کرنا مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بینکوں، تاجر تنظیموں اور متعلقہ اداروں کو اس بارے میں عوامی بیداری پیدا کرنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی افواہ یا غلط فہمی کا شکار نہ ہوں، قانونی کرنسی کو بلاجھجک قبول کریں اور مالی لین دین کو ہموار بنانے میں تعاون کریں۔ یہ اپیل ضلع کلکٹر راہول کرڈیلے نے ایک پریس نوٹ کے ذریعے جاری کی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے